Posts

Showing posts from March, 2023

چاند کی پری اور پانی کا شہزادہ۔ اردو کہانی بچوں کے لۓ

Image
چاند کی پری اور پانی کا  شہزادہ پورے چاند کی سطح پر نظر آنے والے کالے دھبے اصل میں اک پری  کے آنسو ہیں۔کیونکہ وہ پری صدیوں سے وہاں قید ہے اور پانی کے شہزادے کا انتظار کر رہی ہے۔ وہ کیسے! اصل میں بہت سالوں پہلے چاند پر خوبصورت پریوں کا ایک بے حد روشن شہر آباد تھا جہاں پریاں خوشی سے اچھلتی کودتی رہتی تھیں بس ان پریوں کو سیارہ زمین کی طرف دیکھنے کی اجازت نہ تھی کیونکہ سیارہ زمین کے ساۓ کی وجہ سے چاند کو کٸ دن تک سورج کی روشنی سے محروم رہنا پڑھتا تھا۔ اس لۓ وہ کبھی آدھا اور کبھی پورا روشن ہوتا تھا ۔ایک چودہویں کی رات چاند کے چوکیدار وں سے غلطی ہوگٸ اور زمین کی طرف والی کھڑکی کھلی رہ گٸ۔ چاند کی پریوں نے نیچے دیکھا تو سیارہ زمین کی خوبصورتی دیکھ کر  مبہوت  رہ گٸ ۔ لاکھوں کڑروں انسان جو پورے چاند سے خاموش باتیں کر رہے تھے۔ چھتوں پر اداس کھڑے  نوجوان ، تھکے ہارےمسافر اور کھڑکیوں سے جھانکتے ننھے بچے سب ہی تو چاند سے باتیں کر رہے تھے لیکن وہ چاند کو چھو نہیں سکتے تھے۔  اور وہ دور تک پھیلا نیلارنگ کیا  تھا۔ اتنا خوبصورت رنگ تو ان پریوں نے کبھی نہیں دیکھا تھے۔...

انبیاء کرام ء کی دعاٸیں ترجمہ۔ بچوں کے لۓ

Image
 انبیاء کرام ء کی دعاٸیں  اردوترجمہ۔ بچوں کے لۓ  یہاں حضرت آدم عہ ، حضرت یونس عہ، حضرت نوح عہ اور حضرت موسیٰ عہ کی دعاٸیں بمعہ اردو ترجمہ دی گٸیں ہیں۔  بچوں کو انبیاء کرام کی دعاٸیں یاد کرواٸ جا سکتی ہیں۔

یہ جن کہاں رہتے ہیں؟۔ ڈراٶنی اردو کہانی بچوں کے لۓ۔

Image
Want to avoid the screen time usage of your kids then Take the print and bind the pages of this Urdu story and create your own copy of a storybook. Want to avoid adds...go to simplified page option #Urdubedtimestory #Urdustoriesforkids یہ جن کہاں رہتے ہیں؟۔  اردو کہانی بچوں کے لۓ مصنفہ:صاٸمہ ندیم ”- جن بھوتوں کی زیادہ باتیں نہیں کرتے ورنہ وہاں جن آجاتے ہیں“ ۔ مس کرن  بچوں کو خاموش کروانے کی کوشش کررہی تھیں۔ جماعت پنجم کے طلبا صرف جن، بھوتوں کی کہانیاں سننا چاہتے تھے جبکہ مس کرن انھیں کوٸ بھی اور دلچسپ کہانی سنانا چاہتی تھیں۔ آج پہلا پیریڈ ہی لاٸبریری کا تھا۔ ۔”زیادہ جن بھوتوں کی باتیں نہیں کرتے ورنہ وہاں جن بھوت آجاتے ہیں۔“ مس کرن نے جان چھڑانے کے لۓ کہا ۔ اصل میں انھیں خود جن بھوت کی کہانیوں سے ڈر لگتا تھا۔  ان کی بات سن کر کافی بچے ڈر گۓ۔ آمنہ تو خوفزدہ  ہوکر اردگرد دیکھنے لگی۔ بس اک شازل کی سوٸ اب تک وہیں اٹکی ہوٸ تھی۔  ۔”مس یہ جن رہتےکہاں ہیں؟“ شازل نے پوچھا تو  مس کرن نے اسے ڈانٹ دیا کہ اب جنوں کی اور باتیں نہیں ہوں گی۔ کہیں کوٸ جن ہی نہ یہاں آجاۓ۔ ...