Advertisement

Sunday, 15 August 2021

اسم علم اور اس کی اقسامISM ALM AUR AS KI AQSAAM

 ISM ALAM KI 5 AQSAAM HAIN.

1. KHTAB 2. LQB, 3. TAKHLUS, 4. KUNIAT, 5. URF

ISM ALAM:

Woh ism jo kisi khas shakas ko Zahir krey. 


 اسم علم اور اس کی اقسام

 

ism alm ki aqsaam and misaaliN


اسم علم


وہ اسم معرفہ جو کسی خاص شخص کو ظاہر کرے، اسم علم کہلاتا ہے جیسے قائد اعظم، خان بہادر وغیرہ

 

اسم علم کی اقسام

 

اسم علم کی پانچ اقسام ہیں:


خطاب  - لقب- تخلص- 

کنیت- عرف


خطاب

وہ اسم معرفہ ہے جو کسی خوبی کی وجہ سے حکومت 

کی طرف سے دیا جاۓ- 


جیسے رستم زماں گاما 


پہلوان کا خطاب ہے،


 شمس العلما کا خطاب عظیم شعرا اور ادبا کو دیا جاتا ہے جیسے  شخصیات کو ملا ہے

 الطاف حسین حالی

آزاد

ڈپٹی نذیر

شبلی نعمانی

میر حسن

امتاز علی تاج کے والد ممتاز علی تاج کو بھی شمس العلما کا خطاب ملا تھا

 

خان بہادر کا حطاب برطانوی دور حکومت میں مسلمانوں 

کو دیا جاتا تھا-


لقب


وہ اسم معرفہ ہے جو کسی خوبی کی وجہ سے قوم کی طرف سے دیا جاۓ- جیسے

موسیٰ کلیم اللہ، 


عیسی روح اللہ


، قائد اعظم  محمد علی جناح کا لقب ہے-

 

تخلص


وہ مختصر نام جو شا عر اپنے اشعار میں استعمال کرنے کے لۓ رکھ لیتے ہیں جیسے اسد اللہ خان غالب میں غالب تخلص ہے، فیض احمد فیض میں فیض تخلص ہے- تخلص کے اوپر مخصوص نشان لگایا جاتا ہے-

 

کنیت:


 وہ اسم معرفہ یا اسم علم کی وہ قسم  ہے جو ماں، باپ، ماں، بیتۓ یا کسی تعلق کی وجہ سے پکارا جاۓ-

جیسے عمر ابن خطاب میں ابن خطاب حضرت عمر فاروق کی کنیت ہے یعنی 


خطاب کا بیٹا،

ابو القاسم ، حضرت محمدؐ کی کنیت ہے جو ان کے بیٹے 

قاسم کی وجہ سے ہے-


ابن مریم، حضرت عیسیٰ کی کنیت ہے-

 


عرف:

اسم علم کی وہ قسم ہے 

وہ نام جو پیار محبت یا حقارت کی وجہ سے مشہور ہو جاۓ- جیسے جمیل کے لۓ گاما، حمید کے لۓ میدا، رشید کےلۓ شیدا، اس کے علاوہ کلو، گڈو، گڈی بھی عرف ہیں-

ADVERTISEMENT


مشق

مندرجہ ذیل کو پڑھیے اور خطاب، عرف، لقب، کنیت، تخلص الگ کریں-

شہید ملت، رستم پاکستان، شیر بنگال، حا لیؔ،   فاطمہ بنت عبد اللہ، ملکہ ترنم، ظل سبحانی، ابن آدم

 

Khtab: 

Woh ism maarfa no hakoomat ki taraf say diya jaye.


Lqb:Woh ism jo  logon mey mashoor ho jaye. Jersey Quaid e Azam.


Takhlus: woh naam jo Urdu poet apni nazm ya ghazal key aakri shair may  

likhain


Kuniat: 

Woh naam jo baap, betey ya Maa ki wajah say mashoor ho jaye. 

Urf

Woh naam jo pyar say rkha jaye aur mashoor ho jaye 

jesey Kalu, gudu

 .

For interesting & New stories Like Fusionstories@Facebook

 

Don't miss Shop books and household @Daraz: Upto 70% Off on all Items


ADVERTISEMENT

Advertisement