Advertisement

Saturday, 18 November 2023

Shehzade e Pakistan- funny play scrpit for college, school tabloشہزادے آف پاکستان۔ ازدو ڈرامہ سکرپٹ کالج ۔

 Shehzade e Pakistan- funny play scrpit for college, school tablo

شہزادے آف پاکستان۔  اردو ڈرامہ سکرپٹ کالج سکول 

۔کردار

بادشاہ،  مزاحیہ وزیر ، چار بڑے شہزادے

دو چھوٹے شہزادے


بادشاہ گھوم رہا ہے پریشان

وزیر: کیا ہوابادشاہ سلامت پیٹرول تو نہیں پی لیا۔ پیٹرول سستا تونہیں  

کردیاآپ نے۔۔۔۔۔

میرے سالے نے تو ابھی پمپ کھولا تھا۔

بادشاہ غصے سے

حد ادب

بادشاہ: ہم آج سلطنت کے دورے پر گۓ تو برا حال ہے۔ جاٶ شہزادوں کو بلاٶ۔


نورتن آواز لگاتا ہے۔

شہزادہ پنجاب حاضر ہو۔

دو بار آواز لگانے کے بعد شہزادہ آنکھیں ملتا ہوا آتا ہے۔

بادشاہ :یہ سونے کا کونسا وقت ہے۔

شہزادہ: بادشاہ سلامت۔۔۔سموگ کی وجہ سے ہم سمجھے کہ ابھی رات ہے۔ 

بادشاہ :صوبے کا حال 

بتاٸیں۔: 

اس دفعہ کپاس کی فصلیں: بہت اچھی ہوٸ۔ پنجاب کی زمین ہریالی کیا بات ہے۔ پانچ دریا بس میں نے اتنا سوچا کہ صوبہ ترقی اور کرے۔۔۔اتنا سوچا اتنا سوچا کہ سوچتے سوچتے آنکھ لگٸ۔

وزیر ہنستے ہوۓ: :عظیم خیالات خواب مءں ہی تو تے ہیں۔ شہزادہ بھی ہنستا ہے۔

بادشاہ:حد ادب

شہزادہ سندھ حاضر ہو: نورتن



شہزادہ سندھ چپس کا پہکٹ ہاتھ میں لۓ آتا ہے۔ کھا کر پھینک دیتا ہے۔


شہزادہ: ابا حضور سم

```سندھ کی کچھ تعریفیں کرے گا۔ پھر کہے گاسمندری طوفان آرہا تھا۔۔۔۔آرہا تھا کہ ۔۔۔۔

وزیر: کوڑے کا طوفان دیکھ کر بھاگ گیا۔ 

وزیر اور شہزادے ہنستے ہیں

بادشاہ: حد ادب

شہزادہ خیبر پختون خواہ آتا ہے۔

بادشاہ: آگیا ہمارا سب سے خوبصورت، حسین پہاڑوروں جیسا، جھیلوں جیسا شہزادہ۔۔۔آپ کہاں تھے شہزادے

شہزادہ:ہم صوبے کےلۓ کام کر رہےتھے کہ ۔۔۔۔ کہ۔۔۔۔

وزیر: بجلی چلی گٸ۔۔۔

سب ہنستے ہیں

بادشاہ حد ادب

شہزادہ بلوچستان حاضر ہو

بلوچستان: ابا حضور۔۔۔ میں اتنا معدنات سے بھرا ہوں۔۔گوادر سے ہرا ہوں۔۔۔پر کوٸ مجھے پیار نہیں کرتا۔۔۔میں سوچ رہاہوں کہ

وزیر: کہ کچھ سوچ لوں

سب ہنستے ہیں۔

بادشاہ: دنیا چاند ہر چلی گٸ اور آپ لوگ کیا کررہے ہیں۔

شہزادے: جنت میں تو ہم ہی جاٸیں گے۔

پھر سب ہنستے ہیں۔

بادشاہ بہت غصے سے۔۔۔ اب ڈرامہ سنجیدہ ہو جاۓ گا۔ بادشاہ ماٸیک لے کر آگے آۓ گا۔

مذاق، مذاق۔۔۔۔ہر بات مذاق۔۔۔کوٸ کامیابی ملےتو مذاق۔۔۔۔ناکامی ہو تو مذاق۔۔۔``پورا ملک سنجیدہ نہیں۔۔۔

ایسے ڈاٸیلاگ بولے گا۔ 

سب شرمندہ ہوں گے اور ڈرامہ ختم`

Advertisement

Like Us & Follow Us