ہفتم جماعت میں اردو کہانی
“ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی”
کا مقابلہ کروایا گیا۔ تین طلبا حمدان شاہد، محمد حارث، مریم سلیم کی بہترین کہانیوں کو یہاں شاٸع کیا جا رہا ہے۔
پہلی کہانی
مصنف : محمد حارث
ہم جب کوئی بھی چیز جو کہ مہنگی ہو اور دیکھنے میں شاندار ہو بس اسے پالینے کی خواہش کرتے ہیں۔ اس کے پیچھے کی حقیقت کوئی نہیں جاننا چاہتا ۔ ایسی ہی کہانی علی کے ساتھ ہوئی۔ اس کا خواب تھاکہ وہ ترقی کرے۔ پیسے کماۓ اور وہ بھی یوٹیوب کے ذریعے ویڈیوز بنا کر ۔ اسے لگا کہ یہ کام تو بہت آسان ہے جیسے ہی وہ ویڈیوز بنانا شروع کرے گا تو بہت سارے پیسے کما لے گا۔ وہ مشہور یوٹیوبر سے بہت متاثر ہوتا تھا۔ ان کے بڑے بڑے گھر اور شاندار گاڑیاں اسے سب یہ چٹکیوں کا کام لگتا تھا۔یہ کام تو عام موباٸل سے بھی ہوسکتا تھا۔ لیکن وہ ایک اچھے والا موبائل لینا چاہتاتھا۔ ایک دن اس کےموبائل پر ایک مشہوری آٸ کہ ایک ویب سایٹ پر اس کی خواہش والا موبائل براۓ فروخت ہےوہ بھی پانچ لاکھ بیس ہزار کا -یہ رقم اس کے لیے بہت زیادہ تھی حتی کہ اس کی یونیورسٹی فیس سے بھی زیادہ ۔ خیر علی نے ادھار پکڑا۔ ایک کمیٹی ڈالی اور اس نے موبائل منگوا لیا ۔ موباٸل کی حالت اور خصوصیات خاص اچھی نہیں تھیں۔ دوسرا یو ٹیوب وڈیوز بنانا اور پیسا کمانا تو بہت محنت والا اور صبر آزما کام تھا۔ یہ بالکل فل ٹائم جاب کی طرح کا کام تھا۔جس طرح کی ویڈیوز عام لوگوں میں جلدی مشہور ہوتی تھیں علی کا رجحان ان ویڈیوز کو بنانےکی طرف بالکل بھی نہیں تھا۔
دوسراعلی کے پاس پڑھاٸ کے ساتھ یہ سب کرنے کا وقت نہیں نکلتا تھا۔پیسے اپنی جگہ لیکن وہ ڈگری کی اہمیت کو اچھی طرح جانتا تھا۔
اب علی پچھتا رہا تھا کہ اس نے خواہ مخواہ موباٸل خریدنے کے لۓ پیسے ضاٸع کیے اور ادھار بھی چڑھ گیا۔ یو ٹیوبرز کی دنیا اتنی بھی شاندار اور آسان نہیں ہوتی۔ اس لیے کہتے ہیں پر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی۔
محمد حارث
کہانی ٣
مصنفہ
مریم سلیم
ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی
میری جماعت میں ایک لڑکیوں کا گروہ تھا وہ ساری لڑکیاں پڑھائ میں بہت اچھی تھیں میں بھی اس گروہ میں شامل ہونا چاھتی تھی مجھے بھی ان کے گروہ میں جانا تھا اور ان ساری لڑکیوں کو اپنی دوست بنانا تھامیں نے بڑی مشکل سے ان لڑکیوں کو اپنی دوست بنا لیا لیکن کچھ دن بعد مجھے اس گروپ کی کچھ چیزیں پسند نہیں ائیں تب مجھے معلوم ہوا کہ ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی
ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی
کے مصنف ہیں
ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی
محمد حمدان
کہانی ٢
ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں