Advertisement

Monday, 22 November 2021

کوئ ماما کو سمجھاۓ مھجے ایک بلی دلواۓ-اردو نظم بچوں کے لۓ

 کوئ ماما کو سمجھاۓ

مھجے ایک بلی دلواۓ

مجھے نہ بتائیں

ماما جو سمجھائیں 

کون اس کو نہاۓ گا

روز دودھ پلاۓ گا

بلی پالنا آسان نہیں

یہ بچوں کا کھیل نہیں

میری ضد جانتی نہیں

ماما کیوں مانتی نہیں

  

بابا دفتر سے آۓ

ایک ڈبہ ساتھ لاۓ

میاؤں کی آواز آئ

میں خوشی سے چلائ

 

دیکھو کتنی پیاری ہے

نیلی آنکھوں والی ہے

ریموٹ سے چلتی ہے

میاؤں میاؤں کرتی ہے

 

 دیکھ کر بلی کا کھلونا

نکل گیا میرا رونا

اردو نظم بچوں کے لۓ


Advertisement

Like Us & Follow Us