Saturday, 21 June 2025

دودھ کی پتیلی فرج کی ملکہ

 دودھ کی پتیلی۔ فریج کی ملکہ

۔”اس فرج میں ہر چیز میری مرضی کے مطابق رکھی جاتی ہے۔ میں ہوں مالکن کی چہیتی ٹھنڈی چمکدار دودھ کی پتیلی ۔اس فرج کی ملکہ! اس فرج کے سب سے اوپر والے خانے میں ہمیشہ میرا قبضہ ہوتا ہے اور میرے ساتھ صرف کبھی کبھار دہی کا ایک چھوٹا سا ڈونگا ہی رکھا جا سکتا ہے یا کبھی کبھار اجازت ہو تو میں اپنے ساتھ کوئی مٹھائی کا ڈبہ رکھنے کی اجازت دیتی ہوں“ ۔ 

نہیں نہیں بالکل نہیں یہ بڑا سا تربوز بالکل میرے ساتھ نہیں آسکتا فرج کی پتیلی نے اپنے اپ کو اور پھیلایا اور جب مالکن نے فرج کھولا اور اس کے 

.ہاتھ میں ایک بڑا سا تربوز تھا

مالکن نے کچھ دیر کوشش کی۔

اس کے نیچے والے خانے میں شہزادہ آٹے کا ڈبہ اور سالن کا ایک ڈونگا تھا ۔تربوز کی باری اس کے نیچے والے خانے میں آئی جہاں پہلے ہی پھلوں کے شاپر تھے۔ مالکن نے شاپروں کو اور دھکیلا اور تربوز کی جگہ بنا دی۔  اور اس کے نیچے ٹوکری میں بہت ساری سبزیاں اوپر نیچے پڑی ہوئی تھیں ۔ 

تربوز وہاں پر بہت تنگ ہو رہا تھا ۔تربوز نے ارد گرد کا جائزہ لیا تو اسے احساس ہوا کہ فرج میں نیچے سبزیاں ایک دوسرے کے اوپر شاپروں میں رکھی ہوئی ہیں جبکہ فرج کے اوپر والے خانے میں فرج کی ملکہ دودھ کی پتیلی اس کے ساتھ اس کے نیچے والے خانے میں اس کا بیٹا آٹے کا ڈبہ بہت پیار سے پورے خانے پہ قبضہ  کیے ہوئے ہیں ۔

۔”ہمیں بھی برابر کا حق چاہیے ہم بھی فرج کے اوپر والے خانے میں آنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔یا تو مالکن ترتیب تبدیل کرے گی یا پھر ہم اس فرج کو کسی کا بھی نہیں رہنے دیں گے۔

تربوز نے فرج میں رکھے  خوبانی ،کریلے ،بھنڈی اور ٹماٹر کے 

ساتھ مل کر ایک فوج بنائی۔

تربوز نے فرج میں رکھے کریلے، جوش بھی۔ کریلا جو کہ تھوڑا تلخ مزاج تھا، فوراً بول اٹھا:

"ہمیں کب سے دبایا جا رہا ہے! سب کچھ ہمیشہ اوپر والوں کے مطابق ہوتا ہے! اب وقت آ گیا ہے کہ ہم نیچے والے بھی آواز اٹھائیں!"

بھنڈی نے جھٹ سے اپنی سبز سبز انگلی اٹھائی، "لیکن ہمیں حکمتِ عملی بھی تو بنانی پڑے گی! وہ دودھ کی پتیلی کوئی معمولی چیز نہیں ہے، ہر وقت ٹھنڈی اور چمکتی ہوئی، مالکن کی لاڈلی!"

ٹماٹر جو ہمیشہ نرم لہجے میں بات کرتا تھا، دھیرے سے بولا:

۔”ہمیں لڑائی نہیں کرنی، ہمیں بس اپنا حق چاہیے۔ تھوڑی سی جگہ… اور تھوڑا سا احترام“۔

۔”ہم فرج کا نظام خراب کر دیں گے۔ تمام سبزیاں گل سڑ جائیں تاکہ ان کی بدبو سے دودھ بھی خراب ہو جائے اور مالکن کو احساس ہو“۔تربوز نے حکم دیا

دودھ کی پتیلی نے ٹھنڈی ٹھنڈی آواز میں کہا،

"یہ بغاوت ہے

تربوز نے ادب سے کہا،

"نہیں محترمہ، یہ انقلاب ہے۔"

تربوز نے سر ہلایا،

۔۔انہوں نے سبزیوں سے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔ملکہ دودھ کی پتیلی نے شہزادہ آٹے کے ڈبے اور اپنی آرمی کی انچارج شہزادی ٹماٹو کیچپ کو اجلاس کے لیے بلایا

۔”! او ہو سب لڑنا چھوڑیں میرے پاس ایک زبردست طریقہ ہے ۔"فرج کے دروازے میں پڑی شہزادی ٹماٹو کیچپ نے اتراتے ہوئے کہا ۔

۔”اس شام جب مالکن نے چپس بنائے اور اس کے ساتھ ٹومیٹو کیچپ کو نکالا تو کیچپ نے جلدی سے مالکن کے موبائل کے اوپر شاپنگ والا ایپ کھول دیا ملکہ نہ چاہتے ہوۓ بھی وہ شاپنگ ایپ دیکھنے لگی اور کچھ چیزوں کا اس نے آرڈر دے دیا جی ہاں

اگلے دن جب مالکن نے فرج کھولا تو اس کے ہاتھ میں خوبصورت ٹوکریاں اور کچھ ڈبے تھے ۔اس نے پھلوں اور سبزیوں کو ترتیب سے ان ڈبے میں رکھا ۔اب دودھ کی پتیلی کے ساتھ آم اور آلو بخارہ کی ٹوکری رکھ دی گئی ۔اور تو اور کریلے کو ایک ڈبے میں ڈال کر آٹے کے ڈبے کے ساتھ رکھا گیا ۔تربوز کی باری پھر نچلے والے خانے میں آئی لیکن کم از کم اس دفعہ وہ تنگ نہیں ہو رہا تھا اور فرج میں ہر چیز ترتیب سے رکھی ہوئی تھی۔نیچے والی ٹوکری میں لیموں اور ٹماٹر آرام سے رہ رہے تھے ۔وہ بہت سے شاپروں کے نیچے دب نہیں گئے تھے ۔تمام سبزیوں نے ٹومیٹو کیچپ کا شکریہ ادا کیا جس نے انہیں جنگ سے بچا لیا۔ 

Like Us & Follow Us