Posts

Showing posts from August, 2025

بارش آٸ ٹپ ٹپ

Image
اردو نظم ٹِک ٹِک ٹِک ٹِک بارش آٸ  ٹِپ ٹِپ ٹِپ ٹِپ !حسن پوچھے سارے بولو میرے ساتھ  کون کون بھیگے گا؟ ۔۔۔میں۔۔میں۔۔میں ٹِک ٹِک ٹِک ٹِک بارش آٸ  ٹِپ ٹِپ ٹِپ ٹِپ !عریشہ پوچھے سارے بولو میرے ساتھ  کون کون بھیگے گا؟ ۔میں۔۔میں۔۔میں۔۔۔ ٹِک ٹِک ٹِک ٹِک بارش آٸ  ٹِپ ٹِپ ٹِپ ٹِپ !آپی پوچھے سارے بولو میرے ساتھ  کون کون بھیگے گا؟ ۔۔۔میں۔۔میں۔۔میں ٹِک ٹِک ٹِک ٹِک بارش آٸ  ٹِپ ٹِپ ٹِپ ٹِپ !بھیا پوچھے سارے بولو میرے ساتھ  کون کون بھیگے گا؟ ۔میں۔۔میں۔۔میں۔۔۔ ٹِک ٹِک ٹِک ٹِک بارش آٸ  ٹِپ ٹِپ ٹِپ ٹِپ !قوس قزح پوچھے سارے بولو میرے ساتھ  کون کون بھیگے گا ۔میں۔۔میں۔۔میں

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ اردو کہانی بچوں کے لۓ

Image
 جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔  Tit For Tat اردو کہانی بچوں کے لۓ صاٸمہ ندیم ایک دفعہ ایک جنگل میں بہت سے جانور مل جل کر رہتے تھے جب جنگل کے بندروں نےجنگل کے بادشاہ شیر سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگل کے اس حصے میں رہنے والی گلہریوں کو یہاں سے نکال دیں کیونکہ  گلہریوں کے درختوں پر چڑھنے اور اُترنے کی وجہ سے بندر اور ان کے بچوں کو مشکلات ہوتی ہیں اور دوسرا وہ گلہریاں ان کے کھانے کی چیزیں بھی اٹھا لیتی ہیں۔ ایسا جنگل میں پہلے  کبھی نہیں ہوا تھا ۔ سب جانور مل جل کر رہتے تھے۔ بندروں کا یہ مطالبہ سن کر گلہریاں بہت پریشان ہوئیں۔ بندروں کے شیر بادشاہ کے وزیر لومڑی کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اس کے علاوہ وہ اپنی چاپلوسی میں بھی مشہور تھے۔گلہریاں جانتی تھیں کہ حق پر ہونے کے باوجود بھی فیصلہ ان کے خلاف آۓ گااور ایسا ہی ہوااور گلہریوں کو جنگل کے دوسرے حصے میں جانے کا کہا گیا۔اس فیصلے کو جنگل کے باقی جانوروں نے بھی پسند نہ کیا لیکن وہ بھی بندروں کی بدمعاشی سے خوفزدہ تھے۔آخر گلہریوں کو جنگل کے دوسرے حصے میں منتقل ہونا پڑاجو کہ درمیان کے حصے کی طرح سر سبز نہیں تھااور انسانی آبادی سے بھی بہت دور ...