Ad

Sunday, 7 September 2025

میں بنا ایک کبوتر۔اردو نظم بچوں کے لۓ

 میں بنا ایک کبوتر۔

اردو نظم بچوں کے لۓ

صاٸمہ ندیم


urdu poem for kids


میں بنا ایک کبوتر

 ڈھونڈنے نکلا نیا گھر

دیکھے میں نے پہاڑ

برف سے ڈھکے شاندار

ان کےبیچ تھی وادیاں

بہتی تھی نیلی ندیاں

پاس تھیں چھوٹی پہاڑیاں

لۓ درخت اور جھاڑیاں

ملے مجھے میدانی علاقے

سبز فصلوں کے بنے خاکے

کچھ دور تھا اک دریا

نیلا، میٹھا اور چمکیلا

دوست تھا اس کا سمندر

نمکین پانی تھا اس کے اندر

ملا مجھے دور یوں جزیرہ

پانی نے اس کو تھا گھیرا

پسند آٸ کچھ سطع مرتفع

باقی جگہ سے تھا میں اونچا

کیسا تھا دوستو ریگستان

ہر طرف ریت کا تھا طوفان

 چُنوں کونسی زمینی شکل

بتا

ٶ آپ مجھے آج یا کل


Like Us & Follow Us