Advertisement

Thursday 9 July 2020

URDU MUHAWREY MEANING SENTENCES STARTS WITH " د" اور" ڈ"

“Urdu is fun” is a series from “Fusion stories” for the students of Beacon house, The City School, LGS, Roots, Supernova, Karachi Grammar school, Head start, American Lycetuff and for many intellectual wards who find Urdu writing and reading tedious.
 You’ll find the meaning and sentences of Urdu muhawaras, Urdu essays, Nazmon k khulasey & tashreeh, Zarb ul imsaal and the stories related to each zarb ul misl, Urdu letter ka tariqa, Urdu Comprehensions, worksheets,recipes and anything Urdu you are looking for.
Most of work is present in Roman Urdu too, for the students who suffer with difficulty in Urdu reading.


For any specific query, write it in search menu and attain the solution. Now let's check what is for you, in this article. 





 " د" اور" ڈ" سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے


دانت پیسنا: بہت غصے میں آنا
بڑے لڑکوں کی بدتمیزی پر وہ دانت پیسنے لگا-

دال نہ گلنا: کام نہ ہونا
تم جتنی بھی کوشش کرلو اس ادارے میں تمہاری دال نہیں گلنے والی ہے



دال میں کالا ہونا:کوئ شک والی بات ہونا-

آج تو تم بہت ہی اچھے بن رہے ہو، ضرور دال میں کچھ کالا ہے-

دانت کٹھے کرنا: شکست دینا
پاکستانی فوج دشمن کے دانت کٹھے کرنا اچھی طرح جانتی ہے-

دم توڑنا: مرنا
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بہت سے لوگ موقع پر ہی دم توڑ گۓ-

دم بھرنا: تعریف کرنا
آمنہ ہر وفت اپنی استادوں کا دم بھرتی ہے-



دم بخود رہ جانا: حیران ہونا
آسمان پر خوبصورت قوس قزح دیکھ کر لوگ دم بخود رہ گۓ-

دوچار ہونا: آمنا سامنا ہونا
عثمان کئ دنوں سے مشکل حالات سے دوچار ہے-

دھجیاں اڑانا: ٹکڑے ٹکڑے کردینا
 خوفناک دھماکے نے قریبی عمارتوں کی دھجیاں اڑا کے رکھ دیں-

دم دباکر بھاگنا: دوڑ جانا
پچھلی گلی کے لڑکے اسے مارنے آۓ تو اس کے ابو کو وہاں دیکھ کر دم دباکر بھاگ گۓ-



دوڑدھوپ کرنا: جدوجہد کرنا
آج کل بیٹیوں کے اچھے رشتوں کے لۓ بہت دوڑدھوپ کرنا 
پڑتی ہے-
دریا کو کوزے میں بند کرنا: کسی  لمبے مضون کو مختصر کردینا
اذلان اپنی رپورٹنگ (خبر) میں دریا کو کوزے میں بند کرنا اچھی طرح جانتا ہے-

دل دکھانا: دکھ دینا
اپنے ماں باپ کا دل کسی صورت نہیں دکھانا چاہيے-

دل میں گھر کرنا: پسند کرنا
اس دکان کے کپڑوں نے میرے دل میں گھر کرلیا۔

دل بجھنا: اداس ہونا
 کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سن کر میرا دل بجھ گیا-

دل بھر آنا: غمزدہ ہونا
اپنی امی کے انتقال کے بعد اس کا دل ہر بات پر بھر آتا ہے۔

دل ہارنا: ہمت ہار دینا
احمد چھوٹی چھوٹی باتوں پر دل ہار دیتا ہے-

دل میں چٹکی لینا: یاد آنا
یونیورسٹی کی باتیں ہمیشہ دل دل میں چٹکی لیتی رہتی ہیں-

ڈنکے کی چوٹ پر کہنا: کھلے عام کہنا
ہمیں سچ بات ڈنکے کی چوٹ پر کہنی چاہیے-

ڈورے ڈالنا: اپنی طرف راغب کرنا
آج کل سوشل میڈیا کے ذریعے جعل ساز لوگوں پر ڈورے ڈالتے اور  پھرانھیں تنگ کرتے ہیں-

ڈینگیں مارنا: شیخی مارنا
سب جانتے ہیں کہ حسن کو ڈینگیں مارنے کی عادت ہے-


محاورات چند الفاظ کا مجوعہ ہوتے ہیں جو اپنے اصل مطلب 
سے ہٹ کر کوئ خاص پیغام پہچانے کےلۓ استعمال ہوتے ہیں- جیسے کہ " سبز باغ دکھانا" کا مطلب کسی کو باغ دکھانا نہیں ہے بلک یہ محاورہ تب بولا جاتا ہے جب کوئ چکنی چپڑی باتیں کرکے کسی کو بےوقوف بناکر اسے لوٹ لے-


محاورات کا استعمال لکھائ اور بول چال کو با معنی اور شاندار بنا دیتا ہے- محاورات کا ستعمال کرے والوں کو زبان پر عبور رکھنے والا گردانا جاتا ہے-محاورات  عام لوگوں کی سوچ اور زندگی گزارنے کے طریقوں اور کچھ حقیقتوں کو سامنے رکھ کر صدیوں میں بنتے اور مشہور ہوتے ہیں-آپ بھی ہمارے ساتھ اردو محاورات سیکھیں اور انھیں استعمال کری




Advertisement