Advertisement

Thursday, 24 June 2021

Amrood ka darkhat- امرود کا درخت- وانیہ اور آمنہ کی کہانیاں -اردو مزے سے

 

وانیہ اور آمنہ کی کہانیاں -اردو مزے سے

امرود کا درخت


وانیہ اور آمنہ کے گھر میں ایک امرود کا درخت ہے۔ اس درخت پر بہت سے امرود لگتے ہیں۔ امرود اگست میں پکتے ہیں۔ بہت سے طوطے امرود کے درخت پر رہتے ہیں۔ آج وانیہ اور آمنہ امرود توڑ رہے تھے۔ وانیہ نے دو امرود توڑے۔ آمنہ کو بھی دو امرود ملے۔ان کے بابا نے امرود توڑنے میں ان کی مدد کی۔ بابا نے انھیں بتایا کہ امرود ایک پھل ہے۔ آم، کیلا، سیب، مالٹا ، انگور ، خوبانی اور آڑو اس کے بہن بھائی ہیں۔ کچھ پھل گرمیوں میں آتے ہیں اور کچھ پھل سردیوں میں ملتے ہیں۔ پھلوں کے بہت سے فائدے ہوتے ہیں۔ وانیہ اور آمنہ کی ماما نے موسمی پھلوں سے مزیدار چاٹ بنائ۔

ان کی ماما نے انھیں کچھ امرود پلیٹ میں رکھ کر دیۓ ۔ انھوں نےوہ  امرود اپنے پڑوسیوں کو دیئے۔ پڑوسی وہ لوگ ہوتے ہیں جو ہماری گلی میں اور ہمارے گھر کے آس پاس رہتے ہیں۔ ہمیں اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھنا چاہیے اور انھیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔


مشق


س۔ کیا آپ کے گھر میں کوئ درخت ہے؟


س۔ آپ کا پسندیدہ پھل کونسا ہے؟


س۔ کہانی میں دیۓ گۓ کوئ سے 5 پھلوں کے نام لکھیں؟


س۔ کیا آپ اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھتے ہیں ؟

Wania aur amna ki kahanian




Wania aur Amna ki kahanian is a series of stories for the kids from grade KG -Grade 7. Students will enjoy the reading Urdu series. All stories have useful information and some moral lesson.

Advertisement

Like Us & Follow Us