Advertisement

Wednesday, 23 June 2021

Wania aur Amna ki kahanian- Grade KG-5-وانیہ اور آمنہ کی کہانیاں

 وانیہ اور آمنہ کی کہانیاں

Wania aur Amna ki kahanian


Level: KG, Prep, Primary, Middle school kids/children

Wania n amna kahanian


وانیہ اور آمنہ کی کہانیاں

 وانیہ اور آمنہ دو بہنیں ہیں۔ وانیہ بڑی ہے۔ آمنہ چھوٹی ہے۔ وانیہ دس سال کی ہے۔

 آمنہ کی عمر چھ سال ہے۔ وانیہ چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے۔ آمنہ پریپ جماعت میں ہے۔۔ وانیہ کو گڑیا کے ساتھ کھیلنا پسند ہے۔ آمنہ کو موبائل پر کھیلنا اچھا لگتا ہے۔بچوں کو دیر تک موبائل نہیں  لینا چاہیے ۔ وہ دونوں شام کو گلی میں کھیلتی ہیں۔ اُن کے کئ دوست ہیں۔ وہ اپنی دوستوں کے ساتھپکڑن پکڑائ،چھپن چھپائ ، پٹھو گرم، اور کئ کھیل کھیلتی ہیں۔ 

جب ان کی ماما کھانے میں بریانی بناتی ہیں تو وہ بہت خوش ہوتی ہیں۔ وہ خوب پیٹ بھر کر کھاتی ہیں۔ پھر وہ اپنے بابا کے ساتھ آئس کریم کھانے جاتی ہیں۔  آمنہ اور وانیہ آئس کریم بہت  شوق سے کھاتی ہیں۔

سبق:

بچوں کو گھر کے علاوہ باہر بھی کھیلنا چاہیے۔

مشق

س۔ وانیہ اور آمنہ کون ہیں؟

س۔ وانیہ اورآمنہ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

س۔ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

س۔ کیا آپ گلی میں کھیلنے جاتے ہیں؟

س۔آپ کونسی جماعت میں پڑھتے ہیں؟

س۔ کیا بچوں کو دیر تک موبائل لینا \چاہیے؟

س۔ کہانی میں سے ایک الفاظ الٹ ڈھونڈ کر لکھیں۔

Wania aur Amna ki kahanian is a free online series of short stories to inculcate the love of Urdu reading in the students. Each story has useful information, facts and a  moral.

وانیہ اور آمنہ کی کہانیان طالب علموں میں اردو پڑھنے سے محبت پیدا کرنے کے لئے مختصر کہانیوں کا ایک  آن لائن سلسلہ ہے۔ ہر کہانی  روزمرہ کے واقعات، مفید معلومات ، حقائق اور اخلاقیات ہوتے ہیں۔ طالب علم نۓ الفاظ اور املاء سیکھتے ہیں۔


ہم باقاعدگی سے ہر ہفتے وانیہ اور آمنہ کے نئی کاہیان شائع کرتے ہیں۔ ہماری نئ کہانی سے جڑے رہنے کے لۓ ہمیں گوگل پرتلاش کریں یا ہما را فیس بک صفحہ fusionstories پسند کریں۔


Advertisement