Advertisement

Friday, 2 July 2021

قوس قزح کی سیڑھی-وانیہ اور آمنہ کی کہانیاں -Quas e qzah ki seeri

Quas e qzah ki seeri-Urdu Khani for kids

قوس قزح کی سیڑھی 

Urdu Kahanian-Quas e qazah ki seeri

 

  آج صبح سے آسمان پرکالے بادل چھاۓ ہوۓ تھے۔تیز ہوا چل رہی تھی۔دوپہر کے وقت تیز بارش شروع ہو گئ۔ گلی کے سب بچےبارش میں نہانے باہر آگۓ۔ تیز بارش کی وجہ سے گلی میں پانی بھر گیا تھا۔عروج آپی نے سب بچوں کوکاغذ کی کشتیاں بنا کر دیں۔ وانیہ،منال اور حمزہ کی کشتی سب سے آگے تھی۔ ارے یہ کیا! آمنہ اورعنایہ کی کشتی تو ڈوب گئ۔ 

مصطفی سب سے چھوٹا تھا ۔اس نے اپنی کاغذ کی کشتی میں بیٹھنے کی کوشش کی تو پانی میں گر گیا۔ سب بچے ہنسنےلگے۔

بچے  مزے کر رہے تھے کہ خوب جم کر برسنے کے بعد بارش رک گئ۔ اب صرف پرنالوں سے پانی آرہا تھا۔  آسمان سے بادل چھٹ گۓ تھے۔  سورج کی کرنیں بارش کر قطروں سے گزر کر آنے لگیں ۔ ماما نے آواز دی کہ آکر صاف پانی سے نہا کر کپڑے تبدیل کرلیں ۔ سب بچے اپنےاپنےگھر جانے ہی والے تھے کہ وانیہ نے آواز دی، وہ دیکھوآسمان پر قوس قزح۔ 

ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی نے آسمان پرمختلف رنگوں سے ڈرائنگ کی ہو ۔ سب بچے قوس قزح کو دیکھنے لگے لیکن آمنہ کو قوس قزح نظر نہیں آرہی تھی۔ 'ادھر دیکھو، اوپر، سورج کے سامنے' سب آمنہ کو بتانے لگے۔ آ منہ کو قوس قزح نظرآ گئ ۔ بہت خوبصورت نظارہ تھا۔

 اچانک آمنہ کو ایسا لگا جیسے آسمان پررنگوں بھرا کوئ محل ہو اور قوس قزح کی سیڑھی زمین تک 
آگئ ہو۔
Urdu kahanian - stories in Urdu

rainbow story in urdu



 اس نے سب بچوں کو آواز دی کہ 'آؤ سب  قوس قزح کی سیڑھی پر چڑھیں۔ ' بچے ڈرتے ڈرتے سیڑھی پر چڑھنے لگے۔

اوپر ایک سات منزلہ محل تھا۔

-violet سب سے نیچے ایک 'بنفشہ' یعنی وائلٹ رنگ کا کمرہ تھا ، 

-indigo-اس کے اوپر'جامنی 'یعنی انڈیگو رنگ کا کمرہ

blue اور تیسری منزل پر نیلے  یعنی رنگ کا کمرہ تھا۔ یہاں ہر چیز نیلے رنگ کی تھی۔کوئ گہری نیلی اور کو ئ ہلکی نیلی۔ 

حمزہ نے کہا کہ وہ نیلے رنگ والی منزل پر رہے گا۔ عنایہ کو بنفشہ رنگ کی 

منزل پسند آئ ۔ 

green بچےچوتھی منزل پر پہنچے توہر چیز کا رنگ سبز ہو گیا۔

دیواریں،پردے،کرسیاں،میز سب سبز تھا۔ وانیہ کا پسندیدہ رنگ سبز تھا اس نے اس منزل پر رہنےکا سوچا۔ چلو پہلے پورا محل  تو دیکھ لیں، عروج آپی نے کہا۔

yellow سب بچے پانچویں منزل پر آگۓ- یہاں ہر چیز پیلی یعنی ییلی تھی۔ 

 منال نےتو یہاں رہنے کا اعلان کردیا- 

orangeچھٹی منزل کا رنگ مالٹائ یعنی اورنج تھا۔

 اس منزل پر کوئ نہ رکا بلکہ سب اوپر جانا چاہتے تھے۔ 

اب آخری منزل رہ گئ تھی۔ بچے قوس قزح کی سیڑھی پر چڑھ کر ساتویں منزل پر Redآگۓ۔یہاں توہر چیز لال یعنی ریڈ تھی۔ 

اور اک لمبی سرخ یا لال سلائیڈ بھی تھی۔ یہاں تو میں ہی رہوں گی۔وانیہ نے بتادیا۔

 نہیں، یہ میرا گھر ہو گا، آمنہ نے کہا۔ 'یہاں صرف میرا گھر ہو  گا' 

حمزہ اور منال ایک ساتھ بولے۔ 

'تم سب کیوں لڑ رہے ہو؟ ہم سب یہاں مل کر رہیں گے اور خوب مزےکریں گے۔'عروج آپی نےسمجھایا ۔

بچوں نے دوستی کرلی اور مل کر کھیلنے لگے۔وہ ایک رنگ سے دوسرے رنگ میں چلے جاتے ۔کبھی لمبی سی سلائیڈ لیتے۔ 

عروج آپی نے بچوں کو بتایاکہ بارش کے بعد پانی کے چھوٹےچھوٹےقطرے آسمان پر ٹھہرجاتے ہیں۔جب سورج کی سفید کرنیں ان قطروں سے گزرتی ہیں تو بکھر کر آسمان پر قوس قزح بناتی ہیں۔آسمان پر قوس قزح ڈھونڈنی ہوتو سورج  کے مخالف یعنی سامنے کی طرف دیکھو۔ قوس قزح کوانگریزی (انگلش) میں 

rainbow کہتے ہیں۔

بچے قوس قزح کے سات رنگوں بنفشہ، جامنی، نیلا، سبز، پیلا، مالٹائ اور لال رنگ سےاک نیا محل بنا رہے تھے کہ  تھوڑی دیر بعد سب رنگ ہلکے ہونے 
لگے۔ بچے پریشان ہو گۓ۔

فوس قزح غائب ہورہی تھی۔ کیونکہ سورج کی گرمی سے آسمان پر موجود بارش کے قطرے ختم ہو رہے تھے۔

بچے جلدی سے قوس قزح کی سیڑھی سے نیچے آگۓ۔

 ماما کی آواز دوبارہ سنائ دی، 'آجائیں،  مزیدار پکوڑے اور میکرونی تیار ہیں۔' آمنہ نے پیچھے مڑ کردیکھاتو سب غائب تھا۔ بچے اپنے اپنے گھرجارہے تھے۔ ' آمنہ آجائیں، قوس قزح تھوڑی دیر ہی رہتی ہے۔' وانیہ نے آمنہ کو بلایا- آمنہ نے سب کو قوس قزح کی سیڑھی اوررنگوں  کے محل کے بارے میں بتایاتوسب آمنہ کی کہانی  سن کر مسکرانےلگے۔ 

ختم شد The End



Rainbow colors in Urdu

A rainbow is called Quase qazah قوسِ قزح  in Urdu. There are seven colors in a rainbow. Here are rainbow colors in Urdu and English from up to down.  

 

قوسِ قزح کے سات رنگوں کے نام اوپر سے نیچے-

 

Rainbow colors in English

قوسِ قزح کے سات رنگوں کے نام

 

1

Red

لال / سرخ

2

Orange

 

ما لٹا ئ

3

Yellow

پیلا

4

Green

سبز / ہرا

5

Blue

نیلا

6

Indigo

جامنی

7

violet

بنفشہ

 


چلیں بتائیں کیا سیکھا۔

س۔ قوس قزح کب نظر آتی ہے؟

س۔ قوس قزح میں کتنے رنگ ہوتے ہیں؟


س۔ قوس قزح کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟

س۔آپ کا پسندیدہ رنگ کونسا ہے؟


س۔ قوس قزح بنایئں اور رنگ بھریں۔

س۔ قوس قزح کیوں بنتی ہےاور اتنی جلدی غائب کیوں ہو جاتی ہے؟


See, take print and and color the Rainbow
Urdu kahanian-wania aur Amna ki kahanian


Urdu kahanian




Wania aur Amna ki kahanian is a free online series of short stories to inculcate the love of Urdu reading in the students. Each story has useful information, facts and a  moral.

وانیہ اور آمنہ کی کہانیان طالب علموں میں اردو پڑھنے سے محبت پیدا کرنے کے لئے مختصر کہانیوں کا ایک  آن لائن سلسلہ ہے۔ ہر کہانی  روزمرہ کے واقعات، مفید معلومات ، حقائق اور اخلاقیات ہوتے ہیں۔ طالب علم نۓ الفاظ اور املاء سیکھتے ہیں۔


ہم باقاعدگی سے ہر ہفتے وانیہ اور آمنہ کے نئی کاہیان شائع کرتے ہیں۔ ہماری نئ کہانی سے جڑے رہنے کے لۓ ہمیں گوگل پرتلاش کریں یا ہما را فیس بک صفحہ fusionstories پسند کریں۔

@ فیوژن اسٹوریز سے بنے رہیں

We regularly publish Wania aur Amna new Kahanian every week. To stay tuned Like Us@fusionstories

Or search Wania aur Amna ki Kahanian in google

SHARE to whom you CARE




Advertisement

Like Us & Follow Us