Advertisement

Thursday 15 July 2021

مضمون نویسی – بہترین مضمون لکھنے کے اصول ۔ مضمون کی اقسام

 If you want to write an excellent and thought provoking article or an essay then you must follow some basic rules.  

Acha mazmoon kesey likhain


مضمون نویسی  

کسی موضوع کے متعلق اپنے خیالات کو جامع انداذ اور تسلسل سے لکھنے کو مضمون نویسی کہتے ہیں۔  اچھا مضمون لکھنے کے لۓ وسیع معلومات ، ذخیرہ الفاظ ، اور مطالعے کی ضرورت ہے۔  مشق ، تسلسل اور  ربط ہی اچھے مضمون کی نشانی ہے۔

ایک شاندار نصیحت:

اچھے ادب کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کریں ، آپ کے آس پاس جو کچھ ہورہا ہے اسے اپ ڈیٹ رہیں ، خبریں سنیں ، اچھے بلاگ پڑھیں اور ان کوفولو کریں۔ 

اچھی کتابیں اور ادب پڑھنے سے علم کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ مضمون نگار کو اپنے نقط نظر کو مناسب انداز میں پہنچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ایک بہترین مضمون لکھنے کے لئے کچھ اصول موجود ہیں۔

ایک بہترین مضمون لکھنے کے لئے ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

 

  • سب سے پہلے دئے گۓ عنوان کو سمجھیں اوراس کے متعلق تمام نقاط کو اک جگہ لکھ لیں۔

 

  • تمام نقاط کو ایک کے پعد ایک ترتیب سے بیان کریں۔

 

  • مضمون لکھنے کے دوران آسان زبان،اور موثر لہجے کا استعمال کریں

 

  • الفاظ اور نظریات کی تکرار نہیں ہونی چاہئے یعنی ایک بات بار بار نہ لکھیں۔

 

  • مضمون میں خیالات اور نقطہ نظر میں الجھاؤ نہیں ہونا چاہئے

 

  • غیر ضروری اور اضافی گفتگو سے پرہیز کریں

 

  • حکومت ، کسی بھی سیاسی جماعت ، مذہب یا کسی فرد کو تنقید یا تذلیل کرنے سے گریز کریں۔

 

  • مضمون کو پیراگراف میں تقسیم کریں۔

 

  • ہر پیراگراف میں ایک نقطہ نظر کا احاطہ کرنا چاہئے

 

  • دئے گۓ عنوان سے متعلق اشعار اوراقوال زریں شامل کریں۔

 

  •  زیادہ سے زیادہ ٹھوس معلومات ، اعداد وشمار ساتھ ذرائع کے  فراہم کریں۔

 

  • لفظوں کی حد کا خیال رکھیں اور اپنے تمام نکات کو حد کے اندر ہی ختم کرنے کی کوشش کریں

 

  • بہت مختصر یا بہت طویل مضمون نہ لکھیں۔

 

  • مضمون لکھنے کے بعد ایک بار پھر پڑھیں اور املا کی ممکنہ غلطیاں درست کریں۔

 

 مضمون کے حصے

 

کسی بھی مضمون کے تین حصے ہوتے ہیں۔ ہر حصے کی شروعات ایک نئے پیراگراف کے ساتھ ہونی چاہئے۔

 

مضمون کے تین حصے ہیں۔

تمہید 1- ، نفس مضمون2- ، اختتام 3 

 

تمہید1۔

 

کسی بھی مضمون کا سب سے اہم اور پہلا حصہ تمہید ہے۔ اس میں اصل مو ضوع سے متعلق کچھ کہنے سے پہلے چند پراثر اور زوردار جملے لکھے جاتےہیں۔ اس سے پڑھنے والے کا ذہن اصل موضوع کی طرف راغب ہوتا ہے اور اس کی دلچسپی بڑھتی ہے۔ جیسے یوں تو قدرت کے تمام موسم ہی میں اپنے اندر اک رنگ سمیٹے ہوۓ ہیں  جیسے گرمیوں کی شامیں، خزاں کے رنگ ۔۔۔۔  لیکن میرا پسندیدہ موسم، مسم پہار ہے۔

 

نفس مضمون2

 

یہ ایک مضمون کا مرکزی حصہ ہے جہاں آپ نے دیئے گئے عنوان کے بارے میں اپنے تمام نکات پیش کرنے ہیں۔ یہ حصہ لمبا حصہ ہے۔ اس کو دلکش اور قابل شناخت بنانے کے لۓ چھوٹے پیراگراف میں تقسیم کیا

جانا چاہئے۔ ہر پیراگراف میں اک نقطہ مکمل کریں۔

 

اختتام3-

 

مضمون کے آخری حصے کو اختتام کہا جاتا ہے۔ یہ بھی ایک بہت اہم نکتہ ہے جہاں ایک مضمون نگار کو اپنے نقطہ نظر اور نظریات کا خلاصہ کرنا پڑتا ہے۔ یہ زور شور سے موثر انداز میں لکھا جاناچاہیے کہ پڑھنے والے عنوان کے بارے میں آپ کی سمجھ سے متاثر ہوں۔ اس حصے کو اس طرح لکھا جانا چاہئے کہ قاری یا جانچ پڑھنے والا مضمون کے بارے میں اپنی حتمی رائے پیش کرنے کے قابل ہو اور وہ کسی

نتیجے پر پہنچ سکتا ہے۔

 

مضامین کی قسمیں

 

یوں تو مضامین کی کئ قسمیں ہیں جن میں یہ تین اہم ہیں۔

 بیانیہ مضامین 1-، 2۔ حکائیہ   3۔ فکری

 

  • بیانیہ مضامین  Descriptive  essays

کسی فرد، عمارت، ملک، معا شرتی مسائل یا کسی بھی زندہ چیز کے بارے میں مضامین کو بیانیہ مضامین کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر مجسمہ آزادی ، ملکہ الزبتھ ،قائد اعظم، میرے ملک، آلودگی وغیرہ کے بارے میں مضمون۔

 

  • 2۔ حکائیہ مضامین  narrative essays

مضمون جس میں مضمون لکھنے والے کسی بھی واقعہ  سفر کے بارے میں بات کرتے ہیں ، اسے حکائیہ مضمون کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر؛

 

  • میری زندگی کا یادگار دن
  • ہل اسٹیشن کا دورہ
  • کرسمس
  • عید

 

  • ۔ فکری مضامین Intellectual essays

 

. مضامین جو خیالات اور نظریات پر مبنی ہیں انہیں فکری مضامین کہا جاتا ہے۔

 

ایک پورا چاند

 

اگر میں دوبارہ پیدا ہوتا

 

اگر میں پرندہ ہوتا

 

تر قی کا  راز

 

موبائل فون استعمال کرنے کے فائدے اور نقصانات

 

اس کے علاوہ مضامین کی یہ اقسام ہیں:

 

  • بحث و مباحثہ کے مضامین: Argumentative essays

جہاں کسی موضوع پر بحث کی جاۓ اور مضمون نگار سے راۓ مانگی جاۓ جیسے "کیا انسان کو خلا کی جستجو پر پیسہ خرچ کرنا چاہیے؟ اپنی راۓ کے حق میں دلائل دیں۔"

 

 

  • تقابلی مضامین: essays of comparison

 

جہاں دو موضوعات کا مقاپلہ کرنا ہو۔ جیسے "آن لائن سکول اور روایتی سکول"، "آن لائن خریداری یا روایتی خریداری۔"

"کرونا وائرس سے پہلے اور بعد کی دنیا"

 

  • قائلی مضا مین  Persuasive essays

 

ان مضامین میں تقابل کے ساتھ ساتھ اپنی راۓ دے کے حق میں دلاٰئل دے کر پڑھنے والے کو قائل کرنا ہوتا ہے- قائلی مضا مین تقابلی اور بحث و مباحثہ کے مضامین کو یکجاکرتے ہیں-

 

 

کچھ مضامین کے اہم نکات یہ ہوسکتے ہیں:

 

شخصیات کے متعلق مضامین:

 تمہید۔ نام، ولدیت ۔مقام پیدائش، تاریخ پیدائش، تعلیم، اہم کارنامے، اس کی ذات سے معاشرے اور ملک کا فائدہ، عادات، وفات

 

تہوار کے لۓ:

کس قوم کا تہوار ہے۔ کس قسم کا تہوار ہے مذہبی،سماجی یا قومی۔۔کب منایا جاتا ہے۔ کس طرح  منایا جاتا ہے۔ اس کے اچھے اور برے پہلو، برے پہلوؤں کو کیسے درست کیا جاۓ جیسے 14 اگست پر جھنڈیاں زمین پر نہ پھینکیں۔

 

موسم کے متعلق:

وقت ۔ خصوسیات۔ انسان اور پودوں پر اس کا اثر۔ فائدے اور نقصانات

 

 

 

 

Advertisement