Advertisement

Tuesday, 13 July 2021

تم ربط سے گفتگوکرتےہو Urdu poetry


New Urdu Poetry 


 تم ربط سے گفتگوکرتےہو

تم منزل کے پانے کا یقین رکھتےہو

وصل کی چاہت لۓ پھرتے ہو

ہمیشہ کے لۓ ملنے کی آس رکھتے ہو

جلترنگ بجاتی ندیاں تمہیں خاموش لگتی ہیں

مترنم شاعری کو صرف لفظ سمجھتے ہو

قوس قزح تو ملن ہے رنگوں کا

تم اسے پل کا تماشا سمجھتے ہو

لفظوں کی محتاج ہےچاہت تمہاری

آنکھوں کی کہانی کو من گھڑت سمجھتے ہو

اوہ بے خبر! 

کسی اک سپنے میں تو ہے زندگی

تم خوابوں سے بھاگنا آسان سمجھتے ہو

تنہائ کے لمحوں میں جھانک کردیکھو

تم محبت کا جھوٹا دعوی کرتےہو

کچھ سوال لاجواب ہی رہیں تو اچھا ہے

تم تو ہر پل کچھ شکوے،

 کچھ حساب رکھتے ہو۔


Urdu poetry

Urdu poetry


Advertisement

Like Us & Follow Us