Advertisement

Saturday, 31 July 2021

چراغ کا جن بھی حیران رہ گیا-Chiragh ka jin bhi hairan rah gya-Wania aur Amna ki Urdu Kahanian

 Chiragh ka jin bhi hairan rah gya-Urdu Kahani for kids

A moral Urdu story for kids- chiragh ka jin

چراغ کا جن بھی حیران رہ گیا

 

ایک دن وانیہ اپنے گھر میں پُرانے سامان کا جائزہ لے رہی تھی کہ اچانک اس کی نظر ایک چراغ پر پڑی- چراغ پر گرد جمی ہوئ تھی- وانیہ نے اسے صاف کرنے کے لۓ جیسے ہی اپنے ھاتھ سے رگڑا تو ایک جن نمود ار ہو گیا- وہ جن ہوا میں معلق تھا- اس کی آنکھیں سرخ تھیں اور دو بڑے بڑے دانت منہ سے باہرنکلے ہوۓ تھے- وانیہ ڈر گئ-

'کیا حکم ہے میرے آقا! ' جن جھکتے ہوۓ بولا-

'میں ا س چراغ کا جن ہوں- میں آپ کی تین خواہشیں پوری کر سکتا ہوں'، جن وانیہ کو خاموش اور خوفزدہ دیکھ کر بولا-

'اچھا واقعی،'

وانیہ خوش ہو کر سوچنے لگی-

URDU KAHANIAN


'مجھے بھوک لگی ہے، مجھے پیزا چاہیے،' وانیہ نے پہلی خواہش کی-

'جو حکم میرے آقا،'

اور جن کے ہاتھ میں ایک بڑا پیزا تھا- وانیہ نے جلدی سے پیزا کھا لیا اور اپنے سکول کا کام کرنے لگی-

'آقا ! اپنی دوسری خواہش بھی بتا دیں- مجھے بہت خوشی ہوگی،' جن تھوڑی دیر بعد بولا-

'مجھے سوچنے دو- اچھا کیا تم میرا سکول کا کام کر سکتے ہو؟ میں کھیلنے کے لۓ باہر جانا چاہتی ہوں،'

'کیوں نہیں، میں سب کر سکتا ہوں آقا،'

'ارے واہ تم تو بہت کام کے جن ہو- یہ لو میرا ریاضی کا کام کردو- مجھے ویسے بھی سمجھ نہیں آرہی تھی،'

وانیہ کھیلنے کے لۓ باہر چلی گئ- وہ شام کو دیر سے آئ تو جن ابھی تک وہاں تھا-

'سنو! کیا باقی لوگ بھی تمہیں دیکھ سکتے ہیں؟' وانیہ نے سوچتے ہوۓ پوچھا-

'نہیں میرے آقا،'

'پھر کیا فائدہ،' وانیہ کو افسوس ہوا-

میں اپنی تیسری خواہش

 سوچ کر بتاؤں گی، تم کل آجانا،'  وانیہ بولی-

'جب آپ بلائیں گی تو میں حاضر ہو جاؤں گا،' جن غا ئب ہو گیا-

 

'اب میں جن سے کوئ بڑی چیز مانگوں گی، جیسا کہ  بڑی سی گاڑی، سوئمنگ پول والا گھر، موبائل وغیرہ-'    وانیہ سوچتے سوچتے سو گئ-

 

اگلے دن وانیہ سکول پہنچی تو اپنی دوستوں کو جن کے بارے میں بتایا لیکن کسی کو یقین نہ آیا-

-ہمیں دکھاؤ تو مانیں،' وہ وانیہ کا مذاق اڑانے لگیں'

 کچھ دیر بعد استانی نے بچوں کو ٹیسٹ دیا – وانیہ کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا - اس کا سارا کام غلط تھا- اسے استانی سے خوب ڈانٹ 

پڑی-


'اس سے اچھا تھا کہ میں خود ہی سکول کا کام کر لیتی، میری امتحان کی تیاری بھی ہو جاتی- تھوڑی سی محنت تو کرنی تھی،' وانیہ کو جن سے کام کروانے پر افسوس ہو رہا تھا-

  -وہ ایک اچھی طالبہ تھی جسے کبھی ڈانٹ نہیں پڑتی تھی-


 تب اچانک اس کے پیٹ میں شدید درد اٹھا- امی اسے سکول سے چھٹی کروا کر ڈاکٹر کے پاس لے گئیں- ڈاکٹر نے بتایا کہ وانیہ نے  باہر کا کھانا کھا یا ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں درد ہے- وانیہ کو درد کا ٹیکہ لگا- وانیہ کو بہت درد ھوئ- اسے یاد آیا کہ اس نے کل پیزا کھا یا تھا-


'مفت کا اور بغیر محنت کا کھانا توایسا ہی ہو گا،' اس نے سوچا-


 وہ گھر آکر سو گئ- شام کو اس کی آنکھ کھلی تو جن ایک بار پھر نمودار ہو گیا-


'آقا میں آپ کے تیسرے اور آخری حکم کا منتظر ہوں- یقیناً آپ کوئ بڑی خواہش کرنے والی ہیں،' جن بہت اعتماد سے بولا-


'ہاں بالکل، تم صحیح سمجھے، میری تیسری اور آخری خواہش ہے کہ تم ابھی اسی 

وقت یہاں سے چلے جاؤ اورا پنا چراغ بھی ساتھ لے جانا،' وانیہ غصے سے بولی-

چراغ کا جن حیران رہ گیا


جن فوراً ہی غائب ہو گیا اور ساتھ ہی اس کا چراغ بھی-

ختم شد

سوال-  چلیں بتائیں کیا کہانی سے آپ کو کیا سبق ملا؟ 

جواب- محنت سے حاصل کی جانے والی کامیابی ہی فائدہ مند ہوتی ہے


سوال- اگر آپ کو جن مل جاۓ تو آپ کونسی تین خواہشیں کریں گے


نیچے کمنٹ میں بتایں؟



Advertisement

Like Us & Follow Us