Advertisement

Wednesday 20 October 2021

بچوں کی اردو نظمیں-NEW KIDS URDU POEMS

KIDS URDU POEMS NEW



1


پیلا سورج ، نیلا آسمان
لال گلاب ، ہرا میدان
چھوٹی لڑکی ، کالے بال
کھیلے لے کر گلابی شال
بہادر لڑکا ، زرد شام
جیت کر لاۓ سفید انعام


2

دو آنکھیں دو کان
بولتی جاۓ ایک زبان
دو ہاتھ دو ہی پاٶں
کیا پانچ انگلیاں دکھاٶں
اک ناک  ، سر اور بال
ما تھا تھوڑی اور گال
ہاۓمیری کمر پر رکھے
ٹانگ بازو اور کندھے


3

جاگو میری جان کے ٹکڑے
جاگو میرے پیارے بچے
دن ہو تمہارا بے مثال
تم جیو ہزاروں سال
تم لوٹو  خوشی کے ساتھ
بابرکت رزق لگے تمہارے ہاتھ
اچھے دوست تم بناٶ
کوشش سے قسمت آزماٶ
کامیابی چومے قدم تمہارے
بنیں رستے رہبر سارے
صحت ، محبت ، عزت ملے
صبح  شام راحت ملے
آسان ہوں تمہارے سب کام
مشکلیں ہوں ساری تما م
جاگو میر ی جان کے ٹکڑے
جاگو میرے پیارے بچے


4

میرا دوست احمد

مجھ سے نہ کھیلے
موباٸل جو لےلے
میں اس کو مناٶں
کیسے سمجھاٶں
موباٸل کوٸ دوست نہیں
بھاگے نہ پکڑے
چھپے نہ چھپاۓ
اک خیالی دنیا میں گھماۓ
بغیر کھیلے ہر کوٸ جیت جاۓ

یہ بھی کوٸ بات ہوٸ
اک جگہ صبح سے رات ہوٸ
میں ہو جاٶں گا اب ناراض
نہ کروں گا فون پہ بات
نہ بتاٶ نٸ ویڈیو گیم کی کہانی
بور نہ ہوۓ تم ، کھیل ہے وہی پرانی

ملنے جو آۓ تو کھیلو ساتھ
مناٶ مجھے باندھ کر ہاتھ
میرے کھلونے تم لے لو
اپنی گیند اور بلا ڈھونڈو
آج تو خوب کھیلیں گے
بارش میں جھولا جھولیں گے
خوب شور مچاٸیں گے
دادی اور  نانی کو ستا ٸیں گے
ان کی کہانیاں ان کا پیار
ترس گۓ ہیں اب تو یار

اپنی بیٹری کرلو چارج
موباٸل ایک طرف رکھ دو آج
آٶ کچھ مزا کریں
کھیل کھیل میں لڑا کریں
گلی ، چھت اور میدان
آٶ دیکھیں نیلا آسمان
رنگ بھریں تصویروں میں
چلنا سیکھیں سیدھی لکیروں میں

میرا دوست احمد
مجھ سے نہ کھیلے
موباٸل جو لے لے


5


چھوٹی عید کا تہوار
لایاخوشیوں کی بہار
   عیدکی نماز
گلے ملے ہر ناراض
کس کس کو عیدی چاہیے
دادا ، چاچا اور ماموں کی آواز
بھاگتا جاۓ  ہر بچہ جنا ب
خوشی ہوا میں خوشی فضا میں
آج کوٸ نہ روکے ،  نہ ڈالے رعب

مہندی ، چوڑیاں اور گھڑی
نیا کرتا، کالی عینک اور پرس
ہر کسی نے کی ہے تیاری خوب
کوٸ امیر ہے یا غریب
پورے سب کے کچھ نہ کچھ شوق

سویاں، چاٹ اور بریانی
آج تو بس أٸسکریم ہے کھانی
غبارے لے لو  ، چپس کھالو
ڈھیر چاکلیٹ اور ٹافیاں
آج تو نہیں سوچنا

سارا سال کیا انتظار
روزے رکھے میں نے لگاتار
اب ساری عیدی اڑاٸیں  گے
خوب دکان کے چکر لگاٸیں گے

6


چڑیا نے کی دعوت
سب کی آٸ شامت
شیر کو بلایا
درخت پہ چڑھایا
میں تیری خالہ ہوں
بلی نے کی منت
شیر غرایا
بندر کوغصہ آیا
ہاتھی کی سونڈ
پانی میں گم
مگر مچھ کی کٹ گٸ دم
زرافے کی گردن میں پڑ گۓ بل
زیبرا کی دھاری، غاٸب ساری
شترمرغ کے انڈے، نہیں ہوۓ ٹھنڈے
چڑیا کو ستایا
کوا مسکرایا
ساری دعوت کو اڑایا


7


سبزی کا سالن
منہ بناۓ نور العین
گوبھی ، شلجعم اور کدو
بوٹی کےلۓ  بے چین
ایک انڈہ بنا دو
کھانا نہیں میں نے بینگن

8

ابو لاۓ پیاز
امی نے دی آواز
لہسن، ادرک اورآلو
مل گۓ ان کو خالو
کیا ہانڈی میں ڈالیں
ٹماٹر کو ملا ٸیں کالیں


9

سورجِ ، سورج
اب گھر جاٶ
شام کو بھیجو
دھوپ لے جاٶ
گرمی سےبےحال
بچے باہر کھیلنے کو تیار

پھر نہ آنا تم صبح
بادل میں چھپ جاناتم صبح
ہوا کوتیز چلانا
 ہے گرمی کو بھگانا

بارش ہوجاۓ اب تو یار
بچےباہر کھیلنے کو تیار


10

 

کوئ ماما کو سمجھاۓ

مھجے ایک بلی دلواۓ

 

کون اس کو نہاۓ گا

روز دودھ پلاۓ گا

بلی پالنا آسان نہیں

یہ بچوں کا کھیل نہیں

میری ضد جانتی نہیں

ماما کیوں مانتی نہیں

 

  

بابا دفتر سے آۓ

ایک ڈبہ ساتھ لاۓ

میاؤں کی آواز آئ

میں خوشی سے چلائ

 

دیکھو کتنی پیاری ہے

نیلی آنکھوں والی ہے

ریموٹ سے چلتی ہے

میاؤں میاؤں کرتی ہے

 

 دیکھ کر بلی کا کھلونا

نکل گیا میرا رونا

 

١١

میری سالگرہ کا انعام

سکول میں بانٹوں ٹافیاں
دکھاٶں آج میں شوخیاں
میری سا لگرہ کا کیک
ساتھ موم بتی بڑی ایک
کیا چاہیے سالگرہ کا تحفہ
پوچھیں ماما بابا اور آپا
آن لاٸن گیم خرید دیں
ڈالر کی بس رسید دیں
سن کر میری ڈیمانڈ
حیران ہوۓ سب مہمان







































Advertisement