Advertisement

Monday, 8 November 2021

میری گڑیا کے کپڑے سی دیں۔بچوں کی اردو نظم

 


میری گڑیا کے کپڑے سی دیں

۔بچوں کی اردو نظم
صاٸمہ ندیم


اردو نظم



امی امی میری گڑیا کے
کپڑے سی دیں
چھوٹی سی لیس اور بٹن ہی لگا دیں

پیاری ارحا !
گھر کا ہے کام بہت
آج تو تھک گٸ میں بے حد

تم آنا پھر کبھی
          بالکل وقت نہیں ہے ابھی

خالہ خالہ میری گڑیا کے کپڑ ے سی دیں
 گوٹے والا  اک چمکیلا غرارہ ہی بنا دیں

پیاری ارحا !
امتحا ن ہے میرا مشکل
پڑھنا ضروری ہے آج کل

تم آنا پھر کبھی
بالکل وقت نہیں ہے ابھی

چاچی چاچی میری گڑیا  کے کپڑے سی دیں
بس ایک ساڑھی کا بلاٶز ہی چڑھا دیں


پیاری ارحا !

منا کرے تنگ مجھے
میں مصروف بہت پہلے

تم آنا پھر کبھی
بالکل وقت نہیں ہے ابھی


پھو پھو پھو پھو
میری گڑیا کے کپڑے سی دیں
 میچنگ شلوار قمیض ہی بنا دیں


پیاری ارحا !
دفتر سے آٸ ہے کال
میری تو میٹنگ پورا سال

تم آنا پھر کبھی
بالکل وقت نہیں ہے ابھی




پیاری ارحا !
عینک میری گٸ گم
لیکن کرو نہ تم غم

ڈال دو مجھے سوٸ میں دھاگا
بتادو مجھے ڈیزاٸن سادہ

ارے ڈھونڈنے دو ذرا
میرے ریشمی کپڑوں کا تھیل

یہ لو پیارا سا  فراک
  شیشے والا دوپٹہ  اور لیس والے چاک

 

یہ لو پیاری ارحا
تمہاری گڑیا کا سوٹ سلا

 شکریہ دادی جان
لے لیں میری  گڑیا کا سلام


میری گڑیا اردو نظم

Buy Dolls & Toys on discounted rates From Here








Advertisement
Advertisement

Advertisement

Like Us & Follow Us