Advertisement

Wednesday, 10 November 2021

امی کیا پکایا ہے_ اردو نظم بچوں کے لۓ_


امی کیا پکایا ہے

اردو نظم

صاٸمہ ندیم





 امی کیا پکایا ہے

 بھوک نے ستایا ہے

 سکول میں کیا اتنا کام

  اب تو کروں گا بس آرام

 یہ نہ وین والے انکل 

چلا ٸیں جیسے سا یٸکل

  ایک گرمی نے شدت دکھاٸ
   اوپر سےہو گٸ تھی لڑاٸ

Kids Urdu nazmain poems


ابھی ہوم ورک بھی کرنا ہے
 ساری کاپیوں کو بھرنا ہے

  جلدی کھانا لا بھی دیں
میرے پیٹ میں چوہے دوڑیں

 ارے یہ کیا سالن پکادیا
 روٹی کے ساتھ آلو اور گھیا

Kids Urdu poems

 مجھے نہیں یہ پسند بالکل 
 میں کھالوں گا بس کچھ پھل 

کبھی نہیں اچھی چیز بناتیں
روز سبزی کی دکان ہیں سجاتی

ہر چیز میں کچھ غذاٸیت رکھی
اللہ نے بناۓ سب پھل اور سبزی 

تم تو سمجھدار بچے ہو
احساس اور شعور رکھتے ہو

 روز نہ پک سکیں گوشت اور چاول
اچھابنا دوں گی بریانی کل

دھو کر ہاتھ پڑھو بسم اللہ
 کرو شکر اس کاجس نے رزق دیا 

urdu poem for kids

urdu poem for kids


Advertisement

Like Us & Follow Us