Advertisement

Wednesday, 13 July 2022

نیند ۔ اردونظم .صاٸمہ ندیم

 

Urdu Nazm on the topic of "Neend".

Is there any Urdu poem Nazm on the topic of Sleep.

Yes here it is . A fresh Urdu Nazm on Neend.

نیند

اردو نظم 

شاعرہ: صاٸمہ ندیم:


پراسرار سی دنیا نیند کی آغوش

طوفان بے سبب شور بھی خاموش

 کوٸ چوٹ لگے نہ آنسو میں درد 

ایسے پہاڑ سے گریں دریا مد ہوش

دُکھ میں صبر، جنون میں سکون

بے ہوشی میں بھی نہ کھوۓ ہوش

صحرا زندگی میں گم ہوۓ  اکیلے

خوف لاشعور  کے ناچیں بنا پا پوش

دبی خواہشیں کرتی پھریں اعلان

 چاند کو چھو کر آجاٸیں ماہ روش

آنے والے لمحوں کی جھلک کھڑکی

 بچپن کی گلی لے جاۓ وہ پرجوش

بچھڑوں سے ہوخواب میں ملاقات

دونوں جہاں ہوں اک جہت مہ نوش

جاگتے تھے تو ظالم تھے بہت جو

بے جان ہوۓ وہ سورما بھی باہوش

جو کچھ ہے کھلی آنکھوں کے آگے

پردے کے پیچھے نہیں وہ ہم گوش

زندگی کا داٸرہ مرکز میں گھومے

جاگنے سے نیند تک بھاگے ذی ہوش 

 زندگی ذرا ٹھہر جا تھوڑا آہستہ چل

 ہمیں پکارے نیند کا جھونکا بے روش

تکیے پر ٹکاۓ سر وقفہ لیا ہے ہم نے

ہوتا کیا جو نہ آتا نیند کو لۓ سروش




    


    

Advertisement