Advertisement

Thursday, 26 January 2023

بچے کی قرارداد۔ اردو نظم

 ایک بچے کی قرارداد

اردو نظم

The Resolution of a 1 kid in Urdu at the start of a new year.

Urdu poetry for kids


قرآن پورا کرنے کا ہے ارادہ

کرلیا خود سے یہ پکا وعدہ

 پانچ نماز یں ہیں پڑھنی

اچھی باتیں ہیں سیکھنی

گالی نہیں دینی کسی کو اب

اچھا اخلاق پسند کریں سب 

زبان ہو نہ جاۓ میری کالی

سنانی ہے صرف سچی کہانی

استاد کی بات ہے ماننی

امی ابو سے ضد نہیں باندھنی

کرنی ہے دن رات محنت

سب سے اچھا نتیجہ ہو زینت

ہو نہ جاٶں میں بیمار

موباٸل کا استعمال کم ہو یار

لگانا ہے اک پودا اس سال

کرنی ہے مدد جو ہو بدحال

سڑک پر کوڑا نہیں پھینکنا

گندگی سے اب دور ہے بھاگنا

وطن پھولے میرا ماں جیسا

میں بنو ں اس کا فخر ایسا


ریزولوشن ایک مسلمان بچے کی۔ اردو نظم

 

بچے کی قرارداد

نئے سال کی ریزولوشن یا قرارداد ایک روایت ہے، جو مغربی دنیا میں سب سے زیادہ عام ہے لیکن مشرقی دنیا میں بھی اب اس کا رجحان عام ہے، جس میں ایک شخص یا طالب علم اچھے طریقوں کو جاری رکھنے، کسی ناپسندیدہ عادت یا رویے کو تبدیل کرنے، ذاتی مقصد کو پورا کرنے، یا بصورت دیگر اپنے رویے کو بہتر بنانے کا عزم کرتا ہے۔ ایک کیلنڈر سال کا آغاز میں وہ اپنے آپ سے کچھ باتوں کا عہد کرتا ہے اور پورا سال ان کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔

یہ اردو نظم ایک مسلمان بچے کی نۓ سال کی قرارداد یے جس میں وہ قرآن ختم کرنے، سچ بولنے، درخت لگانے اور ایسی بہت سی باتوں کو نۓ سال میں کرنے کا عزم کرتا ہے۔ 

اردو نظم 

بچے کی قرارداد

خلاصہ اور مرکزی خیال

مرکزی خیال

اردو نظم ”ایک بچے کی 

قرارداد

شاعرہ صاٸمہ ندیم نے لکھی  ہے۔ اس اردونظم کا

مرکزی خیال یہ ہے کہ سال کے آغاز میں بچوں کو اپنے آپ سے کچھ وعدے کرنے چاہیے اور پورا سال ان پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔


اردو نظم بچے کی قرارداد

خلاصہ

اس نظم میں شاعرہ صاٸمہ ندیم کہتی ہیں کہ ایک بچہ اپنے آپ کے لۓ ایک قرارداد منظور کرتاہے کہ وہ اس سال اپنا قران پاک مکمل کرے گا۔ پانچ نمازیں پڑھے گا۔ وہ اپنے اخلاق کو اچھا بناۓ گا اور گالی نہیں دے گا۔ وہ بچہ جانتا ہے کہ جھوٹ بولنے سے زبان کالی ہو جاتی ہے اس لۓ وہ ہمیشہ سچ بولے گا۔ وہ بچہ امی ابو کی بات مانے گا اور استاد کی بات مان کر بہت زیادہ پڑھے گا تاکہ اس کا نتیجہ بہت اچھا آۓ۔ اس کے علاوہ

۔وہ ایک پودا لگاۓ گا//

اردو نظم 

ایک بچے کیقرارداد کے مطابق وہ بہ ایک غریب بدحال کی مدد کرنے اور اپنے ملک کے لۓ ایسا کام کرنے کے اس کا ملک اس پر فخر کرے کا وعدہ بھی کرتا ہے۔

مشق

س۔ اردو نظم بچے کی قرارداد کس نے لکھی ہے۔

ج۔ صاٸمہ ندیم

س۔ کیا آپ سال کے آغازمیں کوٸ قرارداد منظور کرتے ہیں۔

ج۔ جی ہاں میں قرارداداپنی ڈاٸری پر لکھتی ہوں۔ اور کبھی کاغذ پرلکھ کر اپنے کمرے کی دیوار پر لٹکا لیتی ہوں۔

س۔ اردو نظم 

بچے کی قرارداد 

میں کۓ جانے والے وعدوں کو کاپی پر لکھیں۔



Advertisement

Like Us & Follow Us