Advertisement

Thursday, 26 January 2023

میرا پسندیدہ مشغلہ۔ ٢ اردو مضامین۔ کھانا پکانا۔ کرکٹ کھیلنا


My hobby- Urdu essays

Playing cricket & Cooking

 میرا پسندیدہ مشغلہ

 

اردو مضمون ١

کرکٹ کھیلنا

میرا پسندیدہ مشغلہ کرکٹ کھیلنا ہے۔

میں جب بھی فارغ ہوتا ہں تو اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں۔ کرکٹ کھیلنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ مشغلہ فارغ وقت کی ایسی مصروفیت کو کہتے ہیں جس میں آپ کی دلچسپی ہو اور آپ کو اس مصروفیت سے فاٸدہ بھی ہو۔ اسی طرح کرکٹ کھیلنا صرف میرا شوق اور مشغلہ نہیں بلکہ اس سے مجھے بہت فاٸدہ بھی ہوتا ہے۔ کرکٹ کھیلنے سے میں جسمانی اور ذہنی طور پر تروتازہ اور چاق و چونبد رہتا ہوں۔ 

کرکٹ کا کھیل دو ٹیمو ں کے درمیان ہوتا ہے۔ ہر ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔  ایک ٹیم پہلے بلے بازی کرتی ہے اور ٹارگٹ دیتی ہے۔ جبکہ دوسری ٹیم گیند بازی کرتی ہے۔ دوسری ٹیم نے اپنی باری پر بلے بازی کرکے جیتنے کے لۓ دٸے گۓ ٹارگٹ کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ کچھ کھلاڑی اچھے بلے باز ہوت ہیں او ر کچھ اچھے گیند باز۔ میں ایک اچھا گیند باز ہوں۔ پچھلے میچ میں میں نے تین کھلاڑیو ں کو آٶٹ کیا تھا۔ آج کل میں بلے بازی کی پریکٹس بھی کرتا ہوں کیونکہ میں ایک بہترین آل راٶنڈر بننا چاہتا ہوں۔ ویسے میری فیلڈنگ بھی بہت اچھی ہے۔ اپنے مشغلے کو پورا کرتے وقت میں اس بات کا خیال بھی رکھتا ہوں کہ میں تمام وقت کھیل میں نہ گزاروں بلکہ اپنی پڑھاٸ کو بھی پورا وقت دوں۔ جی ایک اچھا مشغلہ آپ کو وقت کا صحیح استعمال بھی سکھاتا ہے۔ 


پڑھاٸ کے کوٸ بھی کھیل کھیلنا بہت ضروری ہے۔ یہ آپ کو زندگی میں جیتنے اور ہارنے کاسبق سکھاتے ہیں۔ کرکٹ کھیلنے سے میں نے سیکھا کہ جیتنے پر کیسے خوش ہوتے ہیں اور ہارنے کو کس طرح قبول کرکے اپنی غلطی سدھارنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر مقابلے کے لۓ تیار ہوجاتے ہیں۔ میرا مشغلہ مجھے موباٸل گیمز اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے بھی دور رکھتا ہے۔ میں بڑے سے میدان میں ک


کرکٹ کو جینٹلمین گیم بھی کہا جاتا ہے۔ 

کھیلتےاور چلاتے ہوۓ اپنے آپ کو فطرت کے قریب سمجھتا ہوں۔ 

میرا پسندیدہ مشغلہ۔ my hobby urdu essay


میرا مشغلہ

مضمون ٢


 کھانا پکانا

مشغلہ کسی بھی فارغ وقت کا بہترین استعمال ہوتا ہے۔ میرا مشغلہ تو ایسا ہے جس میں محنت بھی ہے اور مزا بھی۔ جی مجھے فارغ وقت میں  نۓ نۓ کھانے بنانا پسند ہے۔ 

میں نے یو ٹیوب پر بہت سے کھانا پکانے کے چینل سسکراٸب کۓ ہوۓ ہیں۔ میں وہاں سےکھانا پکانے کی نٸ نٸ ترکیبیں دیکھتی ہوں اور پھر پکاتی ہوں۔ یعنی میں انٹرنیٹ کا صحیح استعمال کرتی ہوں۔ مجھے ہر طرح کے کیک اور پیسٹری بنانا آگۓ ہیں۔ پچھلے مہینے اپنے چھوٹے بھاٸ کی سالگرہ پر میں نے اتنا اچھا اور مزیدار کیک گھر پر بنایا کہ سب حیران رہ گۓ۔ میری خوب تعریفیں ہوٸیں۔ اس کے علاوہ آج کل میں پاکستان کے روایتی کھانے بھی سیکھ رہی ہوں۔ میں اپنی امی کے ساتھ مل کر بریانی بھی بنا لیتی ہوں۔ 

مجھے پیزا اور سینڈوچ بنانا بھی بہت پسند ہے۔ ویسے تو میں پڑھاٸ میں بہت اچھی ہوں اور ایک ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے شوق کو بھی جاری رکھنا چاہتی ہوں۔ سچ پوچھیں تو اچھا کھانا بنا کر اور دوسروں کو کھلا کر مجھے بہت خوشی ملتی ہے۔ جب سب تعریف کرتے ہیں تو مجھے لگتاہے کہ میری محنت موصول ہو گٸ۔ اب تو کبھی کبھی میں سکول کی پارٹی کے لۓ میں نے سینڈوچ کا سٹال لگا کر کافی پیسے کماۓ تھے۔ آپ کاشوق ہی آپ کا مشغلہ ہو تو آپ کا وقت کبھی ضاٸع 

نہیں ہوتا۔

My hobby- urdu essay- cooking

 


Advertisement

Like Us & Follow Us