Bahar Aye is a famous Urdu poem of poet Saima Nadeem.
You can read Urdu nazm of poet Saima Nadeem 'bahaar Aye' here.
بہار آۓ
گلوں میں پھررنگ بھرو کہ بہار آۓ
ہوا میں وہ خوشبو سمو کہ بہار آۓ
اکیلا کوٸ نہ سر کر سکا ہے آسماں
ایک دوسرےکا سہارا بنو کہ بہار آۓ
نظم وضبط کو بنا لو یوں اپنا ہمسفر
رہگزرسے ملکر کانٹے چنو کہ بہار آۓ
اتفاق میں کیوں اتنی برکت ہوتی ہے
یہ سبق پھر سے یاد کرو کہ بہار آۓ
مقابلے اور جدت کی فضا اب قاٸم ہو
ایسی حوصلہ افزاٸ کرو کہ بہار آۓ
محنت سے سرمایہ کاری کا وقت آگیا
اصول پسندی یوں مقدم ہو کہ بہار آۓ
دیانت کے بنا اصلاحات ہیں بے فاٸدہ
ساز ترقی کا اور اونچا سنو کہ بہار آۓ
آغاز میں کبھی دیر نہیں ہوتی دوست
سوچ سے اک قدم آگےچلو کہ بہار آۓ
کامیابی کا کوٸ چھوٹا رستہ نہیں بنا
جذبوں کو پسینہ میں ڈبوکہ بہار آۓ
مقرر کرو اہداف تو انکے حصول تک
خطروں سے بالکل نہ ڈرو کہ بہار آۓ