خط
Chotey bhai k naam khat likh ker ussey buri subhat set bachney ka khain
All education board Pakistan, federal Punjab, sindh, Kpk board Paper Urdu, Grammar letter to chotey bhai example.
Chotey bhai k naam khat missal k saath yeah hai:
چھوٹے بھائی کے نام خط جس میں اُسے بری صحبت چھوڑنے اور تعلیم پر توجہ دینے کی
نصحیت کریں ۔
شہر
اب ج
مورخہ ٣١مئی ۲۰۲۳
!پیارے بھائ
!اسلام علیکم
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں۔ گے ۔ کافی دونوں سے آپ کو خط لکھنے کا سوچ
رہی تھی، لیکن پتہ چلا کہ آپ کے امتحانات ہو رہے ہیں ۔ اب چونکہ آپ امتحانات سے فارغ ہیں اور آپ کا نتیجہ بھی آگیا ہے اس لیے میں آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ آپ کا نتیجہ اچھا نہیں آیا اور اس کی وجہ بڑی صحبت اور بری عادات ہیں۔
مجھے یہ پتہ چلا کہ آپ کا اُٹھنا بیٹھنا کچھ برے دوستوں میں ہے اور یہی وجہ آپ کی امتحانات میں ناکامی ہے ۔ آپ یہ بات اچھے سے جانتے ہیں کہ علم حاصل کرنا ہمارے لیے بہت اہم ہے ۔ اگر ہم پڑھائی میں توجہ نہیں دیں گے تو اس میں ہمارا اپنا نقصان ہے ۔ علم انسان کی کردار سازی کرتا ہے۔ حضرت علی نے فرمایا : " علم مال سے بہتر ہے"
بری صحبت آپ کو کہیں کا نہ چھوڑے گی۔ تعلیم سے دوری آپ کا مستقبل تباہ کردے گی اور بری عادات آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت خراب کریں گی۔ آج آپ کو اس بات کا احساس نہیں لیکن آنے والے وقت میں پچھتاوے کے علاوہ آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آۓ گا۔ اگر آ پ معاشرے میں عزت چاہتے ہیں تو آج ہی اپنی اصلاح کرلیں۔ اپنے والدین کے خوابوں کا مان رکھیں اور اپنے والد کی خون پسینے کی کماٸ جو آپ کی تعلیم پر خرچ ہو رہی ہے کو برباد نہ کریں۔ میرے پیارے بھائی میری آپ کو صلاح ہے کہ آپ اپنے برے دوستوں سے دور رہیں۔ بری عادتوں سے کنارہ کشی اختیار کرلیں ۔ اس طرح آپ ذلت اور رسوائی سے بچ جائیں گے ۔ آپ پڑھائی میں اپنا دل لگائیں اور اپنا پورا دھیان پڑھائی کی طرح رکھیں ۔
میں جانتی ہوں کہ آپ یہ کر سکتے ہیں کیونکہ آپ میرے قابل اور سمجھدار بھاٸ ہیں۔
اُمید کرتی ہوں آپ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں گے اور بڑی محبت سے دور رہیں گے۔
والسلام
ل م ن
چھوٹے بھائی کے نام خط لکھیں۔ جس میں اُسے بری صحبت چھوڑنے اور تعلیم پر توجہ دینے کی نصیحت کریں۔