Advertisement

Friday, 23 August 2024

Funny Urdu letter-

 


Funny Urdu letter

A competition was held in class 7 where students were asked to write a funny Urdu letter from 

Urdu book( national book foundation)

Class 7 chapter "Rikshey Wala"

 Q5. Write a letter to your friend and Describe the problems of your area in a funny way in Urdu.

Some students write funny Urdu letters that I m going to share here with their name.

Letter 1

writer:Ali Husnain

class 7

مزاحیہ انداز میں اپنے علاقے کےمسائل بتاتے ہوئے دوست کے نام خط لکھی؟۔


کمرہ امتحان


۲۰۲۳ اگست ۱۶


 پیارے دوست!



اسلام علیکم! امید ہے کہ تم خیریت سے ہوگے ۔ بس دوست میں تمہاری طرف آنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ میرے علاقے کی سڑکوں پر پڑے بڑے بڑے کھڈوں کی یاد آتے ہی میری ساٸیکل نے خود کشی کرلی۔ بیچاری کے سارے پرزے ان کھڈو ں کو پار کرتے کرتے جواب جو دے گۓ تھے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے پورے ملک کا میٹر گرم کیا ہوا ہء لیکن ہمارے علاقے میں تو واپڈا اور کنڈا ڈالنے والوں کا خاص کرم ہے جو گھر کے بلب کبھی کبھی روشن چہرہ دکھا کر اندھیروں میں بھٹکنے چھوڑ جاتے ہیں۔ اب رہ گیا پینے کا صاف پانی تو جناب اب تو پیٹ میں بھی اکثر چوہوں کی جگہ مینڈک دوڑتے محسوس ہوتے ہیں۔ تازہ ہوا میں سانس لینے نکلو تو اپنے ہی گھر کا کوڑا جو میں بھی اکثر محلے کے کوڑے دان میں نشانہ مار کر پھیکتا ہوں جلوہ دکھانے لگتا ہے۔ یار یہ میرا نشانہ ہی نہیں لگتا اور کوڑے کا شاپر دوسرے شاپروں کے ساتھ کوڑے دان کے باہر ہی بلیوں اور کتوں کو دعوت پر بلا لیتا ہے۔ کل تو ایک کتا میرے پیچھے لگ گیا کہ ابے آج کوڑا ڈبے کے قریب کیوں پھینکا۔ ابھی امی نے ہوم ورک کرنے کے لۓ بٹھایا تو تمہاری یاد آگٸ۔ بس تمہیں خط لکھنے بیٹھ گیا۔ یہ ہمارا اردو کا ہوم ورک ہے ورنہ آج کل خط کون لکھتا ہے ۔ہوم ورک یاد ہے کہ نہیں۔ اب اس خط کی تصویر لے کر جب انٹرنیٹ آۓ گا تو تمہیں تصویر واٹس ایپ کردوں گا۔ دیکھو ذرا اب حکومت نے انٹرنیٹ کو ایسے سست کیا جیسے لوگوں نے سیاسی پوسٹیں لگا لگا کر سوشل میڈیا کو خالہ جی کا گھر سمجھ لیا تھا۔  


اک بات سچ بتاٶں یار مذاق اپنی جگہ پر اپنے بہت سے مساٸل کے ذمہ دار ہم خو دبھی ہیں۔ اور حکومت پر ڈالنے کی بجاۓ ہم خود ہی انھیں حل بھی کر سکتے ہیں۔ چلو  میں تمہیں اور کیا بتاٶں ابھی ابھی ہوا کا جھونکا آتے ہی ایک دم سے ہمارے محلے کے ٹرانسفارم نے آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے14 اگست  منائی اور اسی لمحے میں ہمار ے علاقے کی بجلی ایک چڑیا کی طرح اُڑ گئی تو باہر بارش شروع ہو گئی ۔کچھ ہی دیر میں گاڑیاں پاٸریٹ شپ بن جاٸیں گی۔ اچھا ہوا جو میری ساٸیکل ے مجھے بچا لیا۔ 

اپنا خیال رکھنا کیونکہ میرا اور تمہارا علاقہ ایک ہی جو ہےاور سکول بھی۔ چلو اب ہوم ورک کرلو ورنہ تمہیں مس صاٸمہ کا تو پتہ ہے ہوم ورک کو یا نہ کرو انھوں نے  کہنا کچھ بھی  نہیں ہے۔  اوہ لگتا ہے سرکاری پانی چوری کے لۓ موٹرچلانے کا وقت ہو گیا ہے۔ چلو سکول میں ملیں گے۔

خدا حافظ

تمہارا دوست

اب ج


Funny Urdu letter class 7



مزاحیہ اردو خط


Letter 2

written by

Muhammad Junaid:

class 7

کمرہ امتحان

٢٢اگست ٢٠٢٣

پیارے دوست!

امید ہے کہ تم خیریت سے ہو گے کیونکہ یہاں تو خیریت نہیں کیا ہی بتاٶں  آج کل ہمارا انٹر نیٹ  آہستہ چل رہا ہے ۔ میں آج اسکول سے واپس آیا تو میرے بھائی نے مجھے کہا کے انٹرنیٹ آہستہ چلنے کی وجہ سے پاکستان سسٹم فائر وال لگا رہا ہے میں پورے دن دیکھتا رہا مجھے ایسی کوئی دیوار نہیں ملی جس پر آگ لگی ہو 😃

 میں نے اپنے بھائی کو کہا تو انہوں نے بتایہ کے فائر وال ایک سیکورٹی کا نظام ہے اور میرے بھائی نے یہ کہا ہی تو بجلی چلی گٸ میں نے کہا کے دیوار پر آگ تو نہیں لگی مگر دیوار کے کان ضرور ہیں۔ میرے بھائی نے کہا کہ لگتا ہے ٹرانسفارمر اڑگیا۔ میں نے آسمان میں دیکھا تو وہاں ایک کالا کوا تو تھا لیکن کوئی ٹرانسفارمر نہیں تھا😀 میرے بھائی نے کہا کے ٹرانسفارمر یہاں ہی ہے مگر بجلی چلی گئی ہے۔ بس پھر تمہارے بھاٸ نے سوچاکہ شجرکاری کا موسم ہے تو اک پودا لگا کر تیر مارا جاۓ تو نرسری سے پودا لا کرگلی کی کیاری میں لگایا ہی تھا کہ بارش نے دھمال مچا دی۔ میرا پیارا پودا اور میری بچت کی کماٸ ابلتے گٹر سے نکلتے سیلاب میں بہہ گٸ۔ میں افسردہ گھر کے اندر آیا بجلی تو آنی نہیں تھی بس امی سے پکوڑوں کی فرماٸش کر نے کی غلطی کردی۔ مہنگاٸ اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ستاٸ امی نے ساراغصہ مجھ پر اتار دیا۔کیا بتاٶں کہ مجھے گورنمنٹ کے اس سکول کے ٹسٹ کے نمبر بھی یاد کرواۓ جس میں کوٸ استاد ہی نہیں تھا۔ شاید تھا پر پڑ ھاٸ نہیں تھی۔ چلو میری دل جلی باتیں تو شیطان کی آنت ہی بن گٸ ہیں ۔ چلو چلتا ہوں پانی کی ٹینکی بھی بھروانی ہے۔ تم اپنی سنانا۔ وقت نہ ہوا تو نہ بھی سنانا۔ ویسے بھی اب سواۓ اردو پیریڈ کے خط لکھتا کون ہے۔ تم خط کا جواب واٹس ایپ پر دے دینا۔

 آپ کا دوست

 ا - ب - ج

funny urdu letter



Advertisement

Like Us & Follow Us