Ad

Saturday, 11 October 2025

صفاٸ ستھراٸ ۔ اردو نظم بچوں کے لۓ

Urdu poem about cleanliness 

صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں ایک نظم بچوں کے لیے

urdu poem about cleanliness- صفاٸ پر نظم

صفاٸ ستھراٸ

اردو نظم بچوں کے لۓ

صفاٸ ستھراٸ کو کر لو ایسا

چمکے ہر کونا شیشے جیسا


صفاٸ سے ملے صحت تندرستی

روزانہ نہانے سے آۓ چستی


کرو احتیاط، کاٹو ناخن

ہاتھ دھو، لے کر صابن


ظاہر ہو یا ہو باطن

رکھو صاف اپنا تن من


صاف ہو گھر، صاف سکول

کامیابی کا راز — صاف ماحول


کچرے کو جو ملے کوڑے دان

جراثیم و بیماری سے ہو  امان


آدھا ایمان مکمل کر لوگے

جب صفاٸ کا اہتمام کر لوگے


اپنی پاکی کا رکھو دھیان

صاف ماحول، خوشی کا نشان

صاٸمہ ندیم


Like Us & Follow Us