Advertisement

Tuesday, 21 July 2020

Urdu Muharey ,MEANING SENTENCES"سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملےع" " غ " "ف" اور "ق"



" ع"  " غ "  "ف" اور "ق" سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے




  • عرش پر چڑھانا: ضدی بنادینا

اس کا ایک ڈرامہ کیا کایاب ہوا کہ وہ عرش پر چڑھ گیا۔

  • عقل پر پردہ پڑھنا: غلطی پر ہونا

جب سے اس کے پاس پیسہ آیا ہے اس کی عقل پر  تو پردہ پڑھ گیا ہے۔



  • عہدہ براء ہونا: فرض نبھانا


پولیس کی وردی پہنتے ہی وہ کئ محاذ پر عہدہ براء ہوا۔

عید کا چاند ہونا: بہت کم نظر آنا
جب سے عثمان کا داخلہ میڈیکل کالج میں ہوا ہے وہ تو عید کا چاند ہی ہوگیا ہے۔

  • غم غلط کرنا: غم بھلا دینا

اپنا غم غلط کرنے کے لۓ حیدر دو شفٹوں میں کام کرتا ہے۔

  • غصہ تھوک دینا: غصہ ختم کردینا


اچھا میں معافی مانگ رہا ہوں تم بھی غصہ تھوک دو۔

  • فراٹے بھرنا: بہت تیز چلنا

بلٹ ٹرین فراٹے بھرتی دوسرے شہر پہنچ جاتی ہ۔



  • فقرے چست کرنا: مذاق اڑانا

  اپنے نمبر زیادہ آتے ہی اقبال سب پ فقرے چست کرنے لگا۔

  • قافیہ  تنگ کرنا: بہت تنگ کرنا

اس کے شوہر کے مرتے ہی محلے والوں نے اس پر قافیہ  تنگ کر دیا۔

  • قلعی کھل جانا: راز ظاہر ہونا

اس کے جھوٹ کی قلعی کھلتے ہی وہ معافیاں مانگنے لگا۔

  • قصہ پاک ہونا: مر جانا

پاک آرمی نے کئ دہشت گردوں کا قصہ پاک کردیا۔

  • قلم انداذ کرنا: لکھتے ہوۓ چھوڑ جانا

شاعر نے اس نظم میں کئ اہم پہلو قلم انداذ کۓ۔

  • قلم زد کرنا: کسی چیز کو مٹا دینا

اس کتاب میں اس کی زندگی کی کئ باتیں قلم زد نہ ہو سکیں۔

  • قلم توڑنا: بےمثال چیز لکھنا


ایک شاہکار ناول لکھ کر اس نے قلم  ہی توڑ دی۔

  • قدم  رنجہ فرمانا: تشریف لانا

مولانا صاحب کے قدم  رنجہ فرماتے ہی محفل کو چار چاند لگ گۓ۔



  • قیامت برپا کرنا: مصیبت آنا

 شام کے ملک میں خانہ جنگی نے قیامت برپا کر رکھی ہے۔





Advertisement

Like Us & Follow Us