Advertisement

Tuesday, 7 July 2020

"ب" اور "پ" سے شروع ہونے محاورے،معنی،اور ان کے جملے

"ب" اور "پ" سے شروع ہونے محاورے،معنی،اور ان کے جملے





بات کاٹنا: دوسروں کی بات کے درمیان بولنا
کسی کی بات کاٹنا اچھی عادت نہیں ہے-

باتوں میں آنا: دھوکے میں آنا
نوسرباز کی باتوں میں آکر عورت نے اپنا زیور اس کو دے دیا-

بال بال بچنا:محفوظ رہنا
ریل گاڑی کے حادثے میں کچھ لوگ پیپھے والے ڈبے میں ہونے کی وجہ سے  
بال بال بچ گۓ-

باغ باغ ہونا:بہت خوش ہونا
شہر کے سب سے بڑے کالج میں داخلہ ملنے پر وہ باغ باغ ہوگیا-

بال بال جکڑنا: بہت بری طرح پھنسنا
احمد کا بال بال قرض میں جکڑا ہوا ہے-

بال بیکا نہ ہونا:بالکل نقصان نہ ہونا
اس سیاستدان پر بہت سے حملے ہوۓ لیکن اس کا بال بھی بیکا نہ ہوا-

بال کی کھال اتارنا: باریکیاں نکالنا
صوفیہ کی عا دت ہے کہ وہ ہر بات کی کھال اترتی ہے-

بات کھلنا: راز ظاہر ہونا
بلال نے چھپانے کی بہت کوشش کی مگر اس کی خفیہ شادی کی بات ہر جگہ کھل گئ-

بات کا بتنگر بنانا: چھوٹی سی بات کو بڑھانا
اخبار والے چھوٹی سی بات کا بتنگر بنا کر پیش کرتے ہیں-

بازار گرم ہونا: کسی چیز کا زور ہونا
سرکاری دفتروں میں رشوت کا بازار گرم ہے-

بول بالا ہونا: شہرت ہونا
پاکستان کے ہنرمند لوگوں کا ہر طرف بول بالا ہے-بھانڈا پھوڑ دینا: راز بتا دینا
منال کی سازش کا بھانڈہ سب کے سامنے پھوٹا تو وہ شرمندہ ہوگئ-

بےپر کی اڑانا: گپ لگانا
کچھ لوگ بے پر کی اڑاتے ہیں اور اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں-

بے نقطہ سنانا: گالیاں سنانا
بہو کی اتنی غلطی نہ تھی لیکن پھر بھی ساس نے اس کو بے نقطہ سنائیں-

بیڑا اٹھانا: ذمہ اٹھانا
قائد اعظم نے قوم کی آزادی کا بیڑا اٹھایا اور کامیاب ہوۓ-

"پ" کے محاورے،مطلب اور جملے

پاپڑ بیلنا: مصیبت اٹھانا
ماں باپ بہت سے پاپڑ بیل کر اولاد کو پالتے ہیں-



پالا پڑنا: مقابلہ ہونا
1965 کی جنگ میں دشمن کو اندازہ نہیں تھا کہاس کا پالا کس بہادر فوج سے پڑا ہے-

پروان چڑھانا: کمال سے پورا کرنا
اکیلی ماں نے مشکلیں اٹھا کر بچوں کو پروان چڑھایا-

پیٹ کا ہلکا ہونا:کسی رازکو چھپا نہ سکنا
ہم فاطمہ کو کوئ بات نہیں بتاتے کیونکہ وہ پیٹ کی ہلکی ہے-

پہلوتہی کرنا: نظر انداز کرنا
 اہم مسائل سے پہلوتہی کرنے کی وجہ سے سیاسی جماعت ہار گئ-

پانی پانی ہونا: شرمندہ ہونا
سب کے سامنے نقل پکڑے جانے پر احمد پانی پانی ہوگیا-

پاؤں پھیلا کر سونا: بے فکری سے سونا
تم تو ایسے پاؤں پھیلا کر سو رہے ہو جیسے امتحان ختم ہوگۓ ہوں-

پہاڑ ٹوٹ پڑنا: بہت ساری مصیبتیں آنا


کاروبار میں نقصان سے ان کے خاندان پر پہاڑ ٹوٹ پڑا-
پھولا نہ سمانا: بہت خوش ہونا
یونیورسٹی کا وظیفہ ملنے پر الشبہ پھولا نہ سما ئ-

پیٹ کاٹنا: بچت کرنا
احمد نے پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائ-

پانچوں انگلیاں گھی میں ہونا: ہر طرف سے فائدہ ہونا

جب سے الشبہ نے مقابلے کا امتحان پاس کیا اس کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں-







Advertisement

Like Us & Follow Us