Advertisement

Wednesday, 8 July 2020

URDU MUHWREY " سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے- ت " اور " ٹ "

" ت " اور " ٹ " سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے-" اردو مزے سے " by Fusion stories

“Urdu is fun” is a series from “Fusion stories” for the students of Beacon house, The City School, LGS, Roots, Supernova, Karachi Grammar school, Head start, American Lycetuff and for many intellectual wards who find Urdu writing and reading tedious.



 You’ll find the meaning and sentences of Urdu muhawaras, Urdu essays, Nazmon k khulasey & tashreeh, Zarb ul imsaal and the stories related to each zarb ul misl, Urdu letter ka tariqa, Urdu Comprehensions, worksheets,recipes and anything Urdu you are looking for.
Most of work is present in Roman Urdu too, for the students who suffer with difficulty in Urdu reading.
For any specific query, write it in search menu and attain the solution.

" ت " اور " ٹ " سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے

  • تارےگننا: رات بھر جاگتے رہنا 
فیصل نئ جگہ سو نہ سکا اور رات بھر تارے گنتا رہا


Tare 
  • تگ و دو کرنا: کوشش کرنا

حلال روزی کمانے کے لۓ بہت تگ و دو کرنی پڑتی ہے-

  • تین پانچ کرنا: بحث کرنا




احمد ذرہ سے کام کو تین پانچ کرکے مشکل بنا دیتا ہے-

  • تن بدن میں آگ لگنا: غصہ آنا

اپنی بہن کو اپنا نیا سوٹ پہنا دیکھ کر سارہ کے تن بدن میں آگ لگ گئ-

  • تیور بدلنا: انداز بدلنا

میرے پاس پیسے کیا ختم ہوۓ کہ دنیا والوں کے تیور ہی بدل گۓ-

  • تارتار ہونا: ٹکڑے ٹکڑے ہونا

گلی کا کتا ایسے اس کے پیچھے پڑا کہ اس کے کپڑے تارتار کر دیۓ-

  • تین حرف بھیجنا: لعنت بھیجنا

میں حرام کی کمائ پر تین حرف بھیجتا ہوں-



  • ٹس سے مس نہ ہونا:اپنی جگہ سے نہ ہلنا


امی نے کئ بار پڑھنے کو کہا لیکن عبد اللہ ٹس سے مس نہ ہوا-



  • ٹکا سا جواب دینا: صا ف جوا ب دینا

میں نے اپنی دوست سے ادھار پیسے مانگے تو اس نے ٹکا سا جواب دے دیا-

  • ٹکٹکی باندھ کر دیکھنا: مسلسل دیکھنا

لوگ پہا ڑ پر  بادلوں کے خوبصورت نظاروں کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہے-

  • ٹسوے بہانا: جھوٹ موٹ رونا

عورت نے ٹسوے بہا کر اپنے آپ کو چوری کے الزام سے بچا لیا-



Advertisement

Like Us & Follow Us