Advertisement

Monday, 6 July 2020

ا" شے شروع ہونے والے محاورے،معنی اور جملے- ا mehawarey, meaning, sentence with

"ا" شے شروع ہونے والے محاورے،معنی اور جملے

اپنا الو سیدھا کرنا: ذاتی فائدہ حاصل کرنا
 نفسا نفسی کے اس دور میں ہر کوئ اپنا الو سیدھا کرتا ہے-
Apna ulu seedha krna: zaati faida hasil krna
nafsa nafsi k is dor may hr koi apna ulu seedah krta hai.

الو بولنا: بہت ویران ہونا
کورونا وائرس ک دوران ہر گلی میں الو بولتا تھا-
Ulu bolna: bohat weerani hona
Corona virus k doran hr gali may ulu bllta tha.

اپنا سا منہ لے کر رہ جانا: شرمندہ ہونا
عامر نے حاشر کو بدنام کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اپنا منہ لے کر رہ
گیا-
Apna sa mun ley kr reh jana: sharmeenda hona
Amir nay Hashir ko badnam krnay ki bohat koshish ki lekin apna sa mun ley kr reh gya.

اوسان خطا ہونا: ہوش نہ رہنا-ساکت ہو جانا
اپنے سامنے سانپ کو دیکھ کر بچوں کے اوسان خطا ہو گۓ-
 Ausan khataa hona: Hosh na rehna
Apnay samnay saanp ko dekh kr bachon k ausan khtaa ho gaye.
اوس پڑنا: افسردہ ہوجانا-کام نہ ہونا

کورنا وائرس کی وجہ سے بہت سے نۓ منصوبوں پر اوس پڑ گئ-
 Aus parna: afsurda ho jana
Corona virus ki wajah say bohat say naye mansoobon pr aus par gai.

اونے پونےداموں بیچنا: سستا بیچنا
میرا اچانک ویزا آیا تو سب کچھ اونے پونے داموں بیچنا پڑا-
 Aunay puney damoon bechna: sasta bechna
Mera achanak visa aya tau sb kuch aunay punay bechna para.
اینٹ سے اینٹ بجانا: تباہ کردینا
پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کی اینٹ سے اینٹ بجا کر امن قائم کیا-

اپنے منہ میاں مٹھو بننا: اپنی خوبیان گنواتے رہنا
اگر تم اچھا کرو گے تو نظر آجاۓ گا اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی ضرورت نہیں-
انگلیوں پر نچانا: بہت تنگ کرنا
کچھ عورتیں اپنے شوہروں کو انگیلوں پر نچانا جانتی ہیں-

الٹی پٹی پڑھانا: بہکانا-غلط مشورہ دینا
احمد نے فہد کو الٹی پٹی پڑھا کراسے پڑھائ سےدور کر دیا-
اینٹ سے اینٹ بجانا: تباہ کردینا

پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کی اینٹ سے اینٹ بجا کر امن قائم کیا-

اینٹ سے اینٹ بجانا: تباہ کردینا

پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کی اینٹ سے اینٹ بجا کر امن قائم کیا-

اپنے منہ میاں مٹھو بننا: اپنی خوبیان گنواتے رہنا
اگر تم اچھا کرو گے تو نظر آجاۓ گا اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی ضرورت نہیں-
انگلیوں پر نچانا: بہت تنگ کرنا
کچھ عورتیں اپنے شوہروں کو انگیلوں پر نچانا جانتی ہیں-

الٹی پٹی پڑھانا: بہکانا-غلط مشورہ دینا
احمد نے فہد کو الٹی پٹی پڑھا کراسے پڑھائ سےدور کر دیا-

اللےتللے کرنا:فضول خرچ کرنا
کچھ لوگ اللےتللے کرکے اپنی محنت کی کمائ ختم کردیتے ہیں-

انگاروں پر لوٹنا: بےقرار ہونا
اپنے دوست کو تکلیف میں دیکھ کر جب وہ مدد نہ کرسکا تو رات بھر انگاروں پر لوٹتارہا-

انگلیاں اٹھانا: بدنام کرنا
دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہۓ-

انیس بیس کا فرق ہونا:معمولی سا فرق ہونا
دو جڑواں بچوں میں انیس بیس کا فرق ہوتا ہوتا ہے-

اینٹ کا جواب پتھر سے دینا:سختی کا جواب سختی سے دینا
ہماری بہادر فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتی ہے-

اٹھکیلیاں کرنا: شوخیاں کرنا
آج تو ہوا بھی پھولوں سے اٹھکیلیاں کررہی ہے-

اش اش کرنا:بےاختیار تعریف کرنا
اچھی شاعری سن کر سامعین اش اش کر اٹھے-








Advertisement

Like Us & Follow Us