Advertisement

Wednesday, 8 July 2020

URDU MUHAREY MEANING SENTENCES START WITH ح " اور "خ "

" ح " اور "خ " سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے-" اردو مزے سے

“Urdu is fun” is a series from “Fusion stories” for the students of Beacon house, The City School, LGS, Roots, Super Nova, Karachi Grammar school, Head start, American Lycetuff and for many intellectual wards who find Urdu writing and reading tedious.




 سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے-


  • حواس باختہ ہونا: ہوش گم ہو جانا


جب سے اس کے جوان بیٹے کی موت ہوئ ہے تو اس کے حواس باختہ ہوگۓ-

  • حجامت بنانا: پٹائ کرنا

استاد نے کام نہ کرنے والے لڑکوں کی خوب حجامت بنائ-

  • حاشیہ چڑھانا: بات کو آگے بڑھانا

گھروالوں نے اس کے رشتے کی بات کو حاشیہ چڑھایا-

  • حرف آنا: بدنامی ہونا

ہمیں کسی بھی صورت میں اپنے ملک کے نام پر حرف نہیں آنے دینا چاہیۓ-

  • خاطر میں نہ لانا: کسی کی پرواہ نہ کرنا

جب سے اسد امیر ہوا وہ کسی کو خاطر میں نہیں لاتا-

  • خاک چھاننا: تلاش کرنا

نوکری کی تلاش میں وہ در در کی خاک چھانتا رہا-

  • خدا لگتی کہنا: سچ بولنا

خدا لگتی کہنا اچھی عادت ہے لیکن ہمییں کسی کا دل نہیں توڑنا چاہیۓ-



  • خون سفید ہونا: محبت ختم ہونا

آج کل بھائ بھائ کو نہیں پوچھتا سچ ہے کہ خون سفید ہوگیا ہے-

  • خون خشک ہونا: خوفزدہ ہونا


اپنے سامنے ڈاکو دیکھ کر اس کا خون خشک ہوگیا۔

  • خیالی پلاؤ پکانا: صرف سوچتے رہنا پر کام نہ کرنا
صرف خیالی پلاؤ پکانے سے کاروبار نہیں چلتا اس کےلۓ محنت کرنی پڑتی ہے-

  • خون پسینہ ایک کرنا: بہت محنت کرنا
مزدوروں نے  خون پسینہ ایک کرکے شاندار عمارت تیار کی-

  • خمیازہ بھگتنا: سزا پانا
عمر کی غلطی کا خمیازہ پورے خاندان کو بھگتنا پڑا-

  • خاک میں ملنا: تباہ کردینا
ٹیپو سلطان نے انگریزوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا-

  • خالہ جی کا گھر ہونا: بہت آسان کام ہونا
مقابلے کا امتحان پاس کرنا خالہ جی کا گھر نہیں ہے-

  • خون پانی ایک کرنا: بہت محنت کرنا
ملک کی ترقی کے لۓ پوری قوم کو خون پانی ایک کرنا پڑتا ہے-

  • خیر باد کہنا: چھوڑ دینا
بہت سے لوگ اچھے مستقبل کےلۓ اپنے ملک کو خیرباد کہہ 
دیتے ہیں-


محاورات

محاورات چند الفاظ کا مجوعہ ہوتے ہیں جو اپنے اصل مطلب 
سے ہٹ کر کوئ خاص پیغام پہچانے کےلۓ استعمال ہوتے ہیں- جیسے کہ " سبز باغ دکھانا" کا مطلب کسی کو باغ دکھانا نہیں ہے بلک یہ محاورہ تب بولا جاتا ہے جب کوئ چکنی چپڑی باتیں کرکے کسی کو بےوقوف بناکر اسے لوٹ لے-

محاورات کا استعمال لکھائ اور بول چال کو با معنی اور شاندار بنا دیتا ہے- محاورات کا ستعمال کرے والوں کو زبان پر عبور رکھنے والا گردانا جاتا ہے-محاورات  عام لوگوں کی سوچ اور زندگی گزارنے کے طریقوں اور کچھ حقیقتوں کو سامنے رکھ کر صدیوں میں بنتے اور مشہور ہوتے ہیں-آپ بھی ہمارے ساتھ اردو محاورات سیکھیں اور انھیں استعمال کریں-

Advertisement

Like Us & Follow Us