Advertisement

Wednesday, 8 July 2020

STARTING URDU MUHAWREY" ج" اور " چ" سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جمل" ج" اور " چ"

“Urdu is fun” is a series from “Fusion stories” for the students of Beacon house, The City School, LGS, Roots, Supernova, Karachi Grammar school, Head start, American Lycetuff and for many intellectual wards who find Urdu writing and reading tedious.
 You’ll find the meaning and sentences of Urdu muhawaras, Urdu essays, Nazmon k khulasey & tashreeh, Zarb ul imsaal and the stories related to each zarb ul misl, Urdu letter ka tariqa, Urdu Comprehensions, worksheets,recipes and anything Urdu you are looking for.
Most of work is present in Roman Urdu too, for the students who suffer with difficulty in Urdu reading.


For any specific query, write it in search menu and attain the solution. Now let's check what is for you, in this article. 

" ج" اور " چ" سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے-" اردو مزے سے "


" ج" اور " چ"

 سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے-" اردو مزے سے "

  • جان پر بننا: مصیبت آجانا



عنائیہ کو گھر کا کام کرنا پڑجاۓ تو اس کی جان پر بن جاتی ہے-

  • جان پر کھیلنا: بہادری کا کام

حذیفہ نے جان پر کھیل کر ڈوبتے لڑکے کی جان بچائ

  • جنگل میں منگل ہونا: ویرانے میں رونق رونا

انھوں نے دور کے جزیرے میں سالگرہ منا کر جنگل میں منگل کر دیا-

  • جی بھر جانا: اکتا جانا

میرا ہر موبائل کے کھیل سے جلد جی بھر جاتا ہے۔

  • جی بھر آنا: رونا آجانا

جب سے اس کی امی کا انتقال ہوا ہے اس کاہر بات پر جی بھر آتا ہے

  • جی چرانا: کام سے بچنا

محنت سےجی چرانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے 

  • جان پڑنا: رونق آجانا

بہار کا موسم آتے ہی تمام درختوں میں جان پڑ گئ-

  • جان بلب ہونا: موت کےقریب ہونا

کینسر کیوجہ سے وہ جان بلب ہے-


  • جان کےلالے پڑنا: جینے کی امید نہ ہونا

جنگ شروع ہوتے ہی سب کو جان کےلالے پڑ گۓ-

  • جان میں جان آنا: کمزوری دور ہنا

نۓ ڈاکٹر کی دوائ کھا کر احمد کی جان میں جان آئ-

  • جلتی پر تیل ڈالنا: لڑائ بڑھانا

امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کے لۓ ہر جگہ جلتی پر تیل ڈالتا ہے-

  • چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا: اپنے وسائل میں گزارہ کرنا

عقل مند لوگ چادر دیکھ کر پاؤں پھیلاتے ہیں اور کبھی مشکل نہیں اٹھاتے-

  • چراغ گل ہونا: خاتمہ ہونا

دہشت گرد حملے نے کئ معصوم زندگیوں کے چراغ گل کر دئے-

  • چھٹی کا دودھ یاد آنا: ہوش ٹھکانے لگانا

پاکستان نے بھارت کے جہاز گرا کر اسے چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا-

  • چھکے چھوٹ جانا: گبھرا جانا

جب وہ کالج سے بھاگا تو اپنے سامنے پرنسپل کو دیکھ کر اس کے چھکے چھوٹ گۓ-



  • چکمہ دینا: فریب دینا

چور پولیس کو چکمہ دے کر جیل سے فرار ہو گیا-

چشم پوشی کرنا: دوسروں کے عیب چھپانا
دوسروں کی چشم پوشی کرنے سے اللہ خوش ہوتا ہے-

چار چاند لگانا: رونق بڑھانا
جیسے ہی شاہد آفریدی تقریب میں آۓ تو چار چاند لگا دیۓ-

  • چرچا ہونا: مشہور ہونا

پوری دنیا میں پاکستان کے ٹرک آرٹ کا چرچا ہے-





Advertisement