Advertisement

Sunday 19 July 2020

URDU MUHAWREY MEANING " سے شروع ہونے والے محاورے، معنی اور جملے ر " اور " ز

" ر " اور " ز " سے شروع ہونے والے محاورے، معنی اور جملے


  • راس آنا: موافق آنا


مجھے مری کا ٹھنڈا موسم راس نہیں آتا اور میں بیمار ہو جاتا ہوں-

  • رنگ میں بھنگ ڈالنا: کام خراب ہونا

بجلی کی بندش  نے مہندی کی تقریب میں رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔

  • رفو چکر ہونا: بھاگ جانا

پولیس کو دیکھتے ہی چور رفو چکر ہو گۓ-

  • رائ کا پہاڑ بنانا: معمولی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا

عائشہ کی عادت ہے کہ رائ کا پہاڑ بنا لیتی ہے اور شب کو پریشان کرتی ہے۔

  • رسی دراز ہونا: بہت زیادہ چھوٹ دینا

اللہ ظالم کی رسی درازتو کرتا ہے لیکن اسے ایک دن کھینچتا ضرور ہے۔

  • رنگ فق ہونا: رنگ اڑنا


جیسے ہی امی نے اس کے بستے میں موبائل دیکھا اس کا رنگ فق ہوگیا۔

  • رنگ لانا:اثر دکھانا


عامر کی محنت رنگ لائ اور وہ ایک کامیاب تاجر بن گیا۔

  • رنگ رلیاں منانا: عیش کرنا

پولیس نے سمندر پر رنگ رلیاں منا تے کئ نوجوانوں کو پکڑ لیا-

  • رقت طاری ہونا: رونا

قران کی پرسوز تلاوت سنتے ہی محفل پر رقت طاری ہو گئ۔

  • رونگٹے کھڑے ہو جانا: خوفزدہ ہوجانا

اپنے سامنے شیر کو دیکھ کر شکاری کے رونگٹے کھڑے ہو گۓ۔

  • زخموں پر نمک چھڑکنا: مزید تکلیف دینا

تکلیف کے وقت کچھ رشتےدار مدد کی بجاۓ زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔

زمین آسمان کے قلابے ملانا: حد سے زیادہ تعریف کرنا
شیریں اپنے کھانوں کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتی ہے۔

  • زندہ درگور ہوجانا: بہت دکھ اٹھانا

نافرمان اولاد کی حرکتوں نے شاہد کو زندہ درگور کردیا۔

  • زمین میں گڑ جانا: شرمندہ ہونا

سب کے سامنے اپنا با نتیجہ دیکھ کر ریحان زمین میں گڑ گیا۔

  • زہر کے گھونٹ پینا: بہت زیادہ صبر کرنا

شازیہ نے  بدمزاج شوہر کے  ساتھ زہر کے گھونٹ پیتے زندگی گزار دی۔

  • زک اٹھانا: شرمندہ ہونا

بھارت ک پاکستان کے خلاف سازش کرنے پر ہرعالمی محاذ پر زک اٹھانا پڑی۔

  • زہر اگلنا: کسی کے خلاف بولنا

خدا سب کو زہر اگلنے والے لوگوں سے بچا کر رکھے-

  • زبان درازی کرنا: بد زبانی کرنا

ہر کسی کے ساتھ زبان درازی کرنا منال کی عادت ہے۔
For any muhawara or any other Urdu query write in "search bar" of this page and reach there with a blink of an eye.

Advertisement