Advertisement

Monday 20 July 2020

" ص" اور "ض" اور "ط" سے شروع ہونے والے محاورے، ان کے مطلب اور جملے-fusion stories

" ص" اور "ض" اور "ط" سے شروع ہونے والے محاورے، ان کے مطلب اور جملے
Urdu muhahrey meaning,sentences

صاحب فراموش ہونا: بیمار ہونا
اعجاز صاحب کافی عرصے سے صاحب فراموش ہیں۔

صبر کا پیمانہ لبریز ہونا: برداشت ختم ہونا
اس سے پہلے کہ میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو، خاموش ہوجاؤ۔

صلواتیں سنانا: گالیاں دینا
مہر کی امی اسے ہر بات پر صلواتیں سناتی ہیں۔

ضرب المثل ہونا: کہاوت کی طرح مشہور ہونا
محمد بن قاسم کی بہادری ایک ضرب المثل ہے۔

طوطی بولنا: شہرت پانا
پاکستانی سائنسدانوں کا ہر طرف طوطی بولتا ہے۔

طشت ازبام ہونا: سامنے آنا
اجلاس میں اس کا راز طشت ازبام ہوا تو وہ بہت شرمندہ ہوا۔

طوطا چشمی کرنا: مطلب کے لۓ لنا اور چھوڑ دینا
تم تو بہت ہی طوطا چشم نکلے، قرضہ لیتے ہی غائب ہو گۓ۔

طومار باندھنا: بڑی بڑی باتیں کرنا
علی کا طومار باندھنے میں کوئ مقابلہ نہیں کرسکتا۔

طوفان کھڑا کرنا: بہت شور کرنا
میرا بھائ ہر بات پر طوفان کھڑا کردیتا ہے۔

طرح ڈالنا: ابتداء کرنا
صدر نے نئ جدید یونیورسٹی کی طرح ڈال کر سب کو خوش کردیا۔

Advertisement