اردو میں درخواست لکھنے کا صحیح طریقہ مثالوں کے ساتھ
اردو درخواست کا
طریقہ
یہاں اردو درخواست کا خاکہ
دیا جا
رہا ہے۔
آپ کسی
بھی درخواست کے لۓ
یہ خاکہ
استعمال کریں
کیونکہ امتحان میں درخواست کے شروع
اور اختتام کے الگ الگ نمبر ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر درخواست کے 8 نمبر ہیں تو عام طور پر شروع کے 3 ، اختتام کے 3 اور اندرمواد کے 2 نمبر ہوتے ہیں یعنی اگر آپ نے آغاز اور اختتام ٹھیک کیا تو بھی آپ کو نمبر مل جایئں گے۔ اس کے علاوہ جناب عالی کے آگے ! ضرور ڈالیں۔
درخواست کے نۓ طریقے میں تیسری لائن میں مضون یا درخواست کا عنوان بھی لکھا جاتا ہے۔اس طریقے کی درخواست کے لۓ یہاں کلک کریں-
درخواست کی پہلی لائن بخدمت جناب جس کے نام درخواست لکھی جاۓ
دوسری لائن
ادارے کا
نام
!تیسری لائن جناب عالی
چوتھی لائن _ مؤدبانہ گزارش ہے
- سے درخواست شروع کریں
اور تین
سے چار
لائنوں (سطروں)
میں درخواست ختم کرنے
کی کوشش
کریں
اختتام پر درمیان میں لکھیں
_
عین نوازش
ہوگی
بائیں طرف- آپ کا تابعدار شاگرد /العارض اپنا نام
دستخط کریں
دائیں طرف-تاریخ
- اپنے پرنسپل صاحب/ پرنسپل صاحبہ(ہیڈ
ماسٹ/،
ہیڈ مسٹریس) کے نام
بیماری/ چھٹی کی درخواست لکھیں۔
چھٹی کی درخواست
بخدمت جناب پرنسپل صاحب
گیریژن اسکول والٹن کیمپس، لاہور کینٹ لاہور
! جناب عالی
مؤدبانہ گزارش ہے کہ کل سے میرے پیٹ میں درد ہے اور مجھے بخار ہے۔جس کی وجہ سے میں اسکول حاضر نہیں ہوسکتا۔ براۓ ہربانی مجھے ایک یوم مورخہ
20 ستمبر،2020
بروز بدھ کی رخصت عنائت فرمائیں۔
عین نوازش ہو گی
آپ کا تابعدار شاگرد
ستمبر ۲۰۲۰ء جنیداسلم
2.
2- شہر کے مئیر کے نام درخواست لکھ کر اپنے محلے کی مناسب صفائ کی استدعا کریں
بخدمت جناب میئر صاحب
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور
!جناب عالی
مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہمارے محلے/ٹاؤن میں صفائ کی صورتحال انتہائ خراب ہو چکی
ہے۔ خاکروبوں نے یہاں آنا چھوڑ دیا ہے- ہر گلی میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں۔ بدبو کی وجہ سے سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے۔ لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ محلے سے کوڑا اٹھانے اور خاکروبوں کی حاضری کا مناسب انتظام کیا جاۓ۔
عین نوازش ہوگی
العارض
اہلیان والٹن کینٹ لاہور
اکتوبر۲۰۲۰ء, ۵
For example go to search bar given in this article and write "hukam ki jamaa" Or you can also write us on contact us page. We'll try to meet your query you as soon as possible.