Advertisement

Saturday 15 August 2020

' Urdu muhawra, meaning, sentences start,' سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے, ک ' اور 'گ

' ک ' اور 'گ ' سے شروع ہونے والے محاورے، مطلب اور جملے


  • کام تمام کرنا: مار دینا

 شکیل نے اپنی بہادری سے کئ دشمنوں کا کام تمام کر دیا۔

  • کان کترنا: مات دینا

مقابلے کے امتحان میں لڑکیوں نے بہترین کارکردگی سے لڑکوں کے کان کتر دیۓ-

  • کان کھڑے ہونا: ہوشیار ہونا

کھانے کی بات سنتے ہی تمہارے کان کھڑے ہوجاتے ہیں-
  • کانوں کا کچا ہونا: ہر کسی کی باتوں پر یقین کرلینا

انسان کو اتنا بھی کانوں کا کچا نہیں ہونا چاہیے ،کچھ اپنی عقل بھی استعمال کرو-

  • کانوں کان خبر نہ ہونا: کسی کو پتہ نہ چلنا

احمد نے باہر ملک جانے کی ساری تیاری کرلی اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔

  • کایا پلٹنا: قسمت بدلنا

قومیں محنت سے اپنی کایا پلٹ سکتی ہیں-

  • کلیجہ منہ کو آنا: خوف آنا

اپنی امی کے آپریشن کا سوچتے ہی میرا کلیجہ منہ کو آتا ہے-

  • کلنک کا ٹیکہ: بدنامی کا دھبہ

مجرم انسا ن پورے ملک کے لۓ کلنک کا ٹیکہ ہوتا ہے۔

  • کمر باندھنا: تیار ہونا

میں نے امتحان کی تیاری کے لۓ کمر باندھ لی ہے۔

  • کھوے سے کھوا اچھلنا: بہت رش ہونا

عید کے قریب آتے ہی بازاروں میں کھوے سے کھوا اچھلنے لگتا ہے۔

  • کان پر جوں تک نہ رینگنا: کوئ اثر نہ ہونا

استاد نے بچوں کو پڑھنے کا کہا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

  • کان پڑی آواز سنائ نہ دینا: بہت شور ہونا

شادی والے گھر میں اتنا شور تھا کہ کان پڑی آواز سنائ نہ دیتی تھی۔

  • گا ڑھی چھننا: خوب دوستی ہونا

 آج کل کرن اور فضہ کی گا ڑھی  خوب چھن رہی ہے، خدا خیر کرے۔

کچھ لوگوں کی فطرت میں گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا ہوتا ہے۔

  • گڑے مردے اکھاڑنا: پرانی باتیں یاد کرنا

اب گڑے مردے اکھاڑنے کا فائدہ نہیں، جو ہونا تھا ہو گیا ہے۔

  • گلے کا ہار ہونا: بہت عزیز ہونا

بشرہ اپنے بچوں کو ہر وقت گلے کا ہار بناۓ رکھتی ہے۔

  • گن گانا: تعریف کرنا

ہر وقت اپنے گن گانے سے بہتر ہے کہ کچھ کام کرلو۔

  • گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا: بہت تجربہ کار ہونا

گھاٹ گھاٹ کا پانی پی کر مجھے دنیا کی خوب سمجھ آگئ ہے۔

  • گھٹی میں پڑنا: فطرت میں داخل ہونا

جھوٹ بولنا تو ارتغل کی گھٹی میں پڑا ہوا ہے۔

  • گھمسان کا رن پڑنا: شدید لڑائ ہونا

1965 میں پاکستان اور بھارت میں گھمسان کا رن پڑا۔

  • گھوڑے بیچ کر سونا: بے فکر ہو کر سونا

امتحان ختم ہوتے ہی وہ گھوڑے بیچ کر سویا۔

  • کتابی کیڑا ہونا: ہر وقت پڑھنے والا ہونا

امتحان میں اچھے نمبر لینے کے لۓ کتابی کیڑا بننا پڑتا ہے۔

  • گل چھرے اڑانا: عیش کرنا

حلال کمائ کوئ بھی گل چھرے اڑا کر ضائع نہیں کرتا ہے۔

Urdu muharey jumley







Advertisement