' ل' - 'م'- 'ن' - 'و' -ہ' - 'ی' سے شروع ہونے والے اردومحاورے، معنی،جملے
- لاج رکھنا: عزت کا خیال رکھنا
نیک اولاد اپنے خاندان کی لاج رکھتی ہے اور غلط کاموں میں نہیں پڑھتی۔
- لال پیلا ہونا: بہت غصہ ہونا
زیادہ لال پیلا ہونے کی ضرورت نہیں،تمہارے پیسے جلد لوٹا دوں گا۔
- لکیر کا فقیر ہونا: ایک ہی راستے پر چلتے رہنا
میں لکیر کا فقیر نہیں ہوں، میں کچھ نیا کر کے دکھاؤں گا۔
- لوہا منوانا: قابلیت منوانا
پاکستان فری لانسرز نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا یا ہے۔
- لوہے کے چنے چبانا: بہت محنت کرنا
آج کل لوہے کے چنے چبا کر ہی اپنا گھر بنتا ہے۔
- ناک کا بال ہونا: بہت عزیز ہونا
اس کی بلی تو اس کے ناک کا بال ہے۔
- لٹیا ڈبونا: بے عزت ہونا
میڑک کے امتحان میں فیل ہو کر تم نے خاندان کی لٹیا ڈبودی۔
- لہوکے گھونٹ پینا: بہت صبر کرنا
شمع نے لہوکے گھونٹ پی کر اپنی نوکری پوری کی۔
- مارے مارے پھرنا: ٹھوکریں کھانا
ڈراموں میں کام کے شوق میں وہ ہر چینل کے دفتر میں مارے مارے پھرتا ہے۔
- مٹھی گرم ہونا: رشوت دینا
سرکاری دفتر میں مٹھی گرم کۓ بغیر کوئ کام نہیں ہوتا۔
- مکھیاں مارنا: فارغ بیٹھنا
یہاں بیٹھ کر مکھیاں مارنے سے بہتر ہے کہ کوئ کام کرلو۔
- منہ پر ہوایئاں اڑنا: گھبرا جانا
اس کے منہ پر ہوایئاں اڑتا دیکھ کر پولیس کو اس پر شک ہوگیا تھا۔
- منہ سے پھول جھڑنا: خوش گفتار ہونا
میری دوست اتنی خوش اخلاق ہے کہ اس کے منہ سے پھول جھڑتے ہیں۔
- منہ کی کھانا: ناکام ہونا
بھارت کئ بار منہ کی کھا چکا ہے لیکن اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا۔
- منہ میں پانی بھر آنا: جی للچانا
بریانی کی خوشبو آتے ہی میرے منہ میں پانی بھر آ تا ہے۔
- منہ لگانا: تعلق رکھنا
میری مجبوری نہ ہوتی تو کبھی احمد کو منہ نہ لگا تا۔
"ن" کے محاورے
- ناطقہ بند کردینا: بہت تنگ کرنا
بھارت نے کئ سال سے کشمیری عوام کا ناطقہ بند کررکھا ہے۔
- ناک بھوں چڑھانا: ناراض ہونا
میرے چچا کو ہر بات پر ناک بھوں چڑھانے کی عادت ہے۔
- ناک میں دم کرنا: بہت تنگ کرنا
شرارتی لڑکوں نے پولیس کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔
نظروں سے گرنا: عزت کھو دینا
کرپشن کے الزام نے اس کو عوام کی نظروں سے گرا دیا۔
نظر میں جچنا: اچھا لگنا
کالے رنگ کا سوٹ وانیہ کی نظر میں جچ گیا۔
- نیند حرام ہونا: سوتے میں تنگ کرنا
میرے پڑوسی اتنا اونچا ٹی وی دیکھتے ہیں کہ ہماری نیند حرام ہوگئ ہے۔
- نو دو گیارہ ہونا: فرار ہونا
پولیس کو دیکھتے ہی چور نو دو گیارہ ہوگۓ۔
- نیست ونابود ہونا: تباہ کر دینا
امریکہ نے افغانستان کے کئ پہاڑوں کو نیست ونابود کردیا۔
- وارے نیارے ہونا: دولت ملنا
بیٹے کو اچھی نوکری ملتے ہی اسکے وارے نیارے ہو گۓ
واویلا کرنا: بہت شور نہ کرنا
زیادہ واویلا نہ کرو ،اک مرغی ہی تو غائب ہوئ ہے توتمھاری۔
- ہاتھ پاؤں پھول جانا: گھبرا جانا
ذرا ذرا سی بات پر تمہارے ہاتھ پاؤں پھول جا تے ہیں۔
- ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنا: فارغ رہنا
ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا، اپنا کام پھر شروع کردو۔
- ہاتھ پاؤں مارنا: کوشش کرنا
اس نے بہت ہاتھ پاؤں ما رے لیکن وہ ڈوب گیا۔
- ہکا بکا رہ جانا: حیران ہونا
میرے يھر چوری میرے دوست نے کروائ، یہ جان کر میں ہکا بکا رہ گیا۔
- ہن برسنا: دولت برسنا
تیل کے کنوئیں ملتے ہی سعودی عرب میں ہن برسنے لگا۔