Advertisement

Saturday 14 August 2021

گھر میں سیب کا جوس بنانے کا طریقہ-Apple Punch Juice Recipe in Urdu

 

 گھر میں  ڈبے جیسا سیب کا جوس بنانے کا طریقہ


Apple Punch Juice recipe

بلینڈر میں ڈبے جیسا سیب کا جو س کیسے بنایئں-

سیب کا جوس گھر بنانے کا یہ سیکرٹ طریقہ میں نے اپنے گھر کے قریب ایک بہت مشہور پھلوں اور تازہ جوس کے مالک سے پوچھا ہے- اکثر مریضوں کو سیب کے جوس پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے-  جس کے لۓ بازار سے ڈبے کا جوس لایا جاتا ہے-  جس میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور صحت کے حوالے سے بھی وہ  اتنا طاقتور نہیں ہوتا ہے- گھروں میں مہمانوں کی  خاطر تواضع بھی  اس سے کی جاتی ہے- یہاں ہم آپ کو منٹوں میں سیب کا تازہ اور طاقت سے بھرپور جوس بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں-

اجزا

سیب 2

کاربونیٹڈ ڈرنک (سیون اپ وغیرہ7up  )  بڑی1

چینی 2 چمچ

نمک 1 چٹکی

پانی 1/2 گلاس

مقدار: 3 گلاس


تیاری کا وقت: 5 منٹ


Apple punch Juice recipe


 Apple Punch/ Apple Juice Fresh at home طریقہ:

  • سیبوں کو چھیل کر کاٹ لیں اور بیج علیحدہ کر لیں- 
  • بلینڈر میں2  کٹے سیب، 1/2 کپ پانی، اور 1 چمچ چینی اور چٹکی نمک ڈال کر چلا دیں- 
  •  تیار گودا یا جوس ایک جگ میں ڈا لیں اور اس میں پوری سیون اپ ڈال دیں- 
  • برف ڈال کر اچھی طرح مکس کریں- اچھی طرح مکس کر لیں- 
  • مزیدار اور طاقت سے بھر پور سیب کا جوس Apple Punتیار ھے- 
  • اگر چاہیں تو اور پانی شامل کر لیں-لیکن زیادہ پانی کی بجاۓ بڑی ڈرنک کا استعمال ذائقہ اچھا رکھے گا-
  • جگ میں ڈال کر مہمانوں کو دیں یا خو د پیئں-
  • اب ایک سیب کا جوس پیش کرنے کے ہمیشہ دو طریقے ہیں:

    1. ایک چھلنی کا استعمال کرتے ہوئے اسے چھاننا اور پیش کرنا ہے۔

    2. دوسرا یہ ہے کہ اسے اسی طرح پینا۔

    جیسا کہ میرے بچے چھلنی والا رس پسند کرتے ہیں -

    مہمانوں اور بڑوں کے لیے ، میں سیب کے صحت مند پنچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے انہیں نلکی کے ساتھ جھاگ دار سیب کا جوس دینا پسند کرتی ہوں۔

    آپ آخری نتیجہ دیکھ سکتے ہیں ، سیب کے جوس کا رنگ نیچے کی تصویر میں باقیات کے ساتھ اور بغیر۔

Apple punch Juice recipe

 
سیب کا جوس بنانے کا ایک اور طریقہ بھی ہے- یہ ایک پرانا اور آسان طریقہ ہے-

طریقہ 2 ڈبے جیسا تازہ سیب جوس گھر میں بنایئں

  • 2 سیب، 1 کپ پانی، ½ چمچ چینی،  1 چمچ لیموں کا رس اور چٹکی نمک ڈال کر چولہے پر چڑ ھا دیں- 
  • جب سیب نرم ہو جائیں تو  چولہا بند کر دیں-مکسچر کو ٹھنڈ ا ھونے دیں-
  •  اب اس کو بلینڈر میں پیس لیں- 
  • اگر بلینڈر نہیں ہے تو چمچ سے اچھی طرح دبا لیں- 
  • اس گودے کو جگ میں ڈالیں- اس میں حسب ضرورت اور پانی، اور برف ڈال کر مہمانوں یا مریض کو گھر کا بنا تازہ اور طاقتور جوس پلایئں-
  • بازار کی طرح پتلا جوس بنانے کے لۓ گودا چھلنی سے چھان لیں- اور پھر اس 


میں برف اور پانی شامل کریں-





Apple juice recipe Urdu



APPLE JUICE RECIPE IN URDU



Advertisement