Advertisement

Monday, 9 August 2021

LAHORI PAYE RECIPE -GOAT AND COW PAYE-بکرے/گاۓ کے پاۓ بنانے کا لاہوری طریقہ

 PAYE RECIPE IN URDU

 MUTTON/BEEF PAYA RECIPE

Lahori Paya Recipe



بکرے/گاۓ کے پاۓ بنانے کا لاہوری طریقہ

اجزا

پاۓ

پیاز2      

لہسن    جوے 7-8

ادرک   درمیانی (پیسٹ بنا لیں) 1

ٹماٹر  پیسٹ 1

دار چینی 1 ٹکڑا

بڑی الائچی

چھتی الائچی

 زیرہ ½ چمچ

پیسا دھنیا پاؤدر ½ چمچ

لال مرچ 1 چمچ

نمک حسب ذائقہ

ہلدی ¼ چمچ

تیل

ہری مرچ

 بکرے/گاۓ کے پاۓ بنانے کا لاہوری طریقہ

 

پہلے پاۓ اچھی طرح دھو لیں- پریشر ککر میں پاۓ، پیاز، لہسن، دار چینی، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، زیرہ، لال مرچ، نمک، ہلدی اور پانی ڈال کر 1 گھنٹہ کے لۓ پریشر لگا دیں- بکرے کے پاۓ کے لۓ 7 گلاس اور گاۓ کے پاۓ کے لۓ 10 گلاس پانی ڈالیں- پہلے آدھا گھنٹہ ککر تیز اور پھر آھستہ  آنچ پر چلایئں- 1 گھنٹہ کے بعد پریشر ہٹا کر فالتو پانی (اگر ہے تو) الگ کریں- اب ککر میں ٹماٹر پیسٹ، ادرک پیسٹ، کٹی ہری مرچ، دہی،تیل ڈال کر اچھی طرح بھنائ کریں- بھنائ کرتے ہوۓ  ثابت مصالحے (دارچینی، بڑی الایئچی وغیرہ) باہر نکال دیں-   جب مصالحہ تیل چھوڑ دے تو تین گلاس پانی ڈال کر پکنے کے لۓ رکھ دیں- گریوی  بازار کی طرح کی گاڑھی کرنے کے لۓ ایک پیالے میں دو چمچ کارن فلور یا آٹا ڈال کر مکس کریں اور آخر میں شوربے میں ڈیل دیں-

نوٹ: علیحدہ کیا پانی شوربے میں ڈالیں- اگر پاۓ میں کسر ہے تو بھنائ کے بعد شوربہ ڈال کر 10 منٹ کے 

لۓ پریشر دوبارہ لگا دیں--

اگر پریشر ککر نہیں ھے تو پاۓ بنانے کا وقت 4-5 گھنٹےہو گا- کھلا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور چیک کرتی رہیں-

مزئدار بکرے یا گاۓ کے پاۓ تیار ہیں- گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں

GOAT PAYA RECIPE URDU



Lahori Paya recipe

Follow us@Facebook page Fusionstories
 

Advertisement

Like Us & Follow Us