Advertisement

Thursday, 2 September 2021

URDU KAHANI-پھلوں کے بادشاہ سلامت آم آگۓ ہیں- - PHALON KEY BADSHAH AAM KI SARKAR- URDU KAHANI

 PHALON KEY BADSHAH AAM AA GAYE HAIN URDU KAHANI 

Wania aur Amna ki Urdu Kahanian series


پھلوں کے بادشاہ سلامت آم آگۓ ہیں-

 

سکول میں چھوٹی جماعتوں کے لۓآم کا میلہ منعقد ہوا تھا۔ ہر طرف کٸ طرح کے آموں کی پیٹیاں پڑی تھیں۔ہال میں آموں کے سٹال لگے تھے۔   بچوں نے پیلے اور سبز  رنگ کے کپڑے پہنے تھے۔ تمام بچے بہت خوش تھے۔ آمنہ نے تو بڑی سی پیلی فراک کے ساتھ سر پر تاج بھی پہنا تھا۔ ہال میں بچوں کے لۓ ایک پروگرام رکھاگیا تھا جس میں آموں کی مختلف اقسام مہمان تھیں- چھوٹے چھوٹے بچے 

بہت ہی پرجوش تھے-

URDU KAHANI- AAM AA GAYA- FUSIONSTORIES


پھلوں کے بادشاہ سلامت آگۓ ہیں-

 ہو جاؤ باادب با ملاحظہ ہوشیار

 پھلوں کے بادشاہ آم کی یہ سرکار

بنے میرے چٹنیاں، مربعے اور اچار

گرمی آتے ہی کھائیں مجھےسب دوست یار


پیچھے سے مغل باشاہوں جیسا میوزک بجنے لگا۔  آم سر پر تاج پہنے بادشاہ جیسا لباس پہنے سٹیج پر آرہے تھے-

سب سے پہلے آۓ جناب آم انور راٹھور

ایک چمکدار پیلی رنگت والا آم سٹیج پر آیا-

'میں ہوں آم انور راٹھور

تھوڑا پیلا اور کٹھور

کھاؤ مجھے ایک سے زیادہ

ہوں میں خون اور طاقت سے بھرپور

 

" انکل، انکل۔۔۔۔۔' بچے چلانے لگے-

 

'ارے میں آپ کا انکل انور نہیں بلکہ ایک آم ہوں-' بچے ہنسنے لگے۔
'انکل انور راٹھور۔۔۔  انکل انور،'


'ارے بھاگو! یہ بچے تو بہت شرارتی ہیں-'

اب ہیں ہمارے مہمان لنگڑا آم بھائ جان

ایک آم لنگڑاتے ہوۓ اندر آیا-

'کس نے مجھے پیٹی میں دبایا

 میری ٹانگ کو لنگڑا بنایا

آم ہوں چھوٹا، سبز اور مزیدار

 زیادہ کھا پاۓ جو وہ فاتح کہلایا

 

۔پیارے بچو! آپ کا شکریہ کہ آپ مجھے پسند کرتے ہیں۔اب میں اس بچے کو ڈھونڈ رہاہوں جس نے مجھے آم کی پیٹی میں دبایا۔ کہیں وہ آپ میں سے تو کوٸ نہیں-'

 لنگڑا آم بچوں کی طرف آیا۔ بچے آم کوقریب آتے دیکھ کر کھڑے ہو گۓ اور خوشی سے چلانے لگے-

'بھاگو بھاگو!
اوہ یہ بچے تو بہت شرارتی ہیں-' لنگڑا آم ہاتھ میں ڈنڈی پکڑے آہستہ آہستہ سٹیج سے اُتر گیا۔

 

 

اب آۓ ہم سب کی جان مزے کی دکان بڑے بھاٸ جان جناب 

چونسہ آم

 

'مزے میں نہیں میرا کوئ ثانی

رہتی نہیں باہر ملک میری نانی

دنیا بھر میں بھیجا جاتا ہے چونسہ آم

پاکستان کی شان میں میری کہانی

جی پیارے بچو! آپ سے مل کر خوشی ہوئ- آپ کے ابو میرے بھائیو کو کسی بھی پھل کی دکان سے خرید سکتے ہیں کیونکہ میرے تو آج یورپ کی فلائیٹ ہے- کیا بتاؤں باہر ملک کے لوگ تو میرے ذائقے کے کتنےدیوانے ہیں؟' چونسہ آم اتراتے ہوۓ بولا-

'یورپ، یورپ ہم بھی جائیں گے،' بچے چلانے لگے-

'بھاگو بھاگو!
اوہ یہ بچے تو بہت شرارتی ہیں- میری فلائیٹ نہ نکل جاۓ-' چونسہ آم سٹیج سے چلا گیا-

 


جی تو پیارے بچو ہو جاٶ تیار آرہے ہیں سندھڑی آم سرکار

مزے میں لاجواب کیا کہنے جناب سندھڑی آم


'گودے سے بھرا، سائز میں بڑا

کیوب میں کٹا سندھڑی آم ، پلیٹ میں پڑا

بنے ملک شیک اور آئسکریم مجھ سے

کیا کروں اپنی تعریف، تم جانتے تو ہو سب مڑا

 

جی تو بچوں کس کس کو پسند ہے آم سے بنی آئسکریم، آم سے بنا کیک، اور آم کا ملک شیک؟' سندھڑی آم

نے ایک طرف کے میز پر پڑی آم کی بنی آئسکریم کی ڈبیاں اٹھالیں-

'مجھے، مجھے۔۔۔۔۔،' بچے آئسکریم دیکھ کر بے قابو ہو گۓ-

'ایک منٹ، ایک منٹ۔۔۔۔ کہاں ہے میرے ساتھی بادشاہ- وہ سٹیج پر آ جائیں اور سب پیارے پیارے بچوں میں آم کی  آئسکریم بانٹیں،' سندھڑی آم نے ایک طرف اشارہ کیا- فوراً ہی آم انور راٹھور، چونسہ آم اور لنگڑا آم اور باقی آم کی اقسام سٹیج پر آگۓ-

'چلو حملہ کرو،' پھلوں کے بادشاہ آموں نے نعرہ لگایا اور آئسکریم استادوں کو دے دی-

  
۔تمام بچے حیرت سے اِدھر اُدھر دیکھنے لگے-

'ہمارا مطلب ہے آپ سب قطار بنا کر پیچھے لگے آم کے سٹالوں پر جائیں – وہاں آپ کے استاد آپ کو آئسکریم، تازہ کٹے آم، ملک شیک، اور آم کا کیک کا دیں گی،' چونسہ آم ہنستے ہوۓ بولا-

 

آج کا د  ن بہت ہی مزیدار اور معلومات سے بھرا تھا- آمنہ نے پاکستان میں پاۓ جانے والے آموں کی قسموں کے بارے میں جانا اور ان سے بننے والے کئ قسم کے کھانے بھی کھاۓ- وہ اب یہ سب اپنے ماما، بابا اور وانیہ آپی کو بتانے کے لۓ بے چین تھی-

ختم شد
چلیں بتائیں کیا سیکھا؟

س- پاکستان میں آم کی کونسی مشہور اقسام ہیں؟

س- پھلوں کا بادشاہ کونسا پھل ہے؟

س- آم کونسے موسم میں آتا ہے؟

س- آپ کو تازہ آم کے کٹے ٹکڑے اور آم کی آئسکریم دی جاۓ تو آپ کیا لیں گے؟

س- اپنی پسند کے آم کی تصویر بنایئں اور ہمیں Contact Us   پر بھیجیں ، ہم اپنی ویب سائٹ اور فیس بک صفحہ پر آپ کے نام کے ساتھ شائع کریں گے- 

ہمارا صفحہ پسند کریں  @fusionstories

 


وانیہ اور آمنہ دو بہنیں ہیں۔ وانیہ بڑی ہے۔ آمنہ چھوٹی ہے-  وانیہ کو نئ چیزیں بنانے کا شوق ہے- آمنہ کو موبائل پر کھیلنا اچھا لگتا ہے-آئیں سنیں ان کی مزیدار کہانیاں ہماری کہانی کے نۓ سلسلے میں-

. All copyrights are reserved۔Wania Aur Amna kiKahanian@fusionstories


Don't miss Shop books and household @Daraz: Upto 70% Off on all Items


ADVERTISEMENT

Advertisement

Like Us & Follow Us