Advertisement

Thursday 2 September 2021

RAIN URDU POETRY-بارش مسکرا رہی ہے

بارش مسکرا رہی ہے 

  

بارش مسکرا رہی ہے

تمہیں سمجھا رہی ہے

بارش بنو، گھٹن نہیں

راحت بنو، جلن نہیں

 

 حبس بڑھے تو ، برس جاتی ہوں

کھول دو کھڑکیاں ' ترنگ بجاتی ہوں

 

بھیگنے نہیں دیتی خوابوں کو

زندگی بخشتی ہوں سرابوں کو

 

راہ میں میری آۓ کئ پہاڑ، کئ سمندر

 نہ مانی ہار، تو بنی مقدر کی سکندر

 

ڈالو جھولا، چلاؤ کاغذ کی کشتی

تم مرے نہیں، ہو ایک زندہ ہستی

 

دھو دو برسوں کی جمی دھول

نکھار لو اپنا کل مانند  نۓ پھول

 

رُکے رستے بن جاتے طوفان

تازہ ہوا کو توڑ دیتے ہر بادبان

 

کہہ ڈالو جو دل میں ہے

دماغ تمہاری بھی عقل میں ہے

 

نالا اور چشمہ، بنیاد نہیں دونوں کی ایک

جان لو راہِ منزل ہے سیدھی اور نیک

 

بھر دے وہ آنگن خوشی سے

ملے جو رزق جفاکشی سے

 

برسیں چاہیں بادل، طوفان بن کر

دل نہ توڑو ، قہربان بن کر


ہر کسی کا وقت آتا ہے

کوئ قطرہ رحمت بن جاتا ہے


لوٹ کر آتے ہیں یہ بادل

برستے ہیں تا د یر ہر پل


چھوڑدو مایوس ہونا

بات بات پر کھونا


دیکھو اڑتے پرندے اور نیلا آسماں

پھیلا اِس جہاں سے اُس جہاں


تم بھی کھوجو پہاڑ اور سمندر

اتر جاؤ دُنیا کے باہر اور اندر


سوچ سے آگے عمل بھی ہے

مشکل کا عادی یہ دل بھی ہے


راز کائنات کے بتا رہی ہے

بارش مسکرا رہی ہے

 

Urdu rain poetry

Rain poetry

 

 For interesting & New stories، poetry Like Fusionstories@Facebook


Don't miss Shop books and household @Daraz: Upto 70% Off on all Items 

 

 

ADVERTISEMENT

Advertisement