Advertisement

Saturday, 16 October 2021

صلاح الدین ایوبی ؒ زندگی، خوبیاں

 

صلاح الدین ایوبی ؒ

 

صلاح الدین ایوبی ؒ کا اصل نام یوسف تھا- آپ کے والد کا نام نجم الدین ایوب تھا- اسی نسبت سے انھیں ایوبی کہا جاتا ہے- آپ کے والد موصل کے حکمران عماد الدین زنگی کے ہاں ملازم تھے-  صلاح الدین ایوبی ؒ 1138 میں پیدا ہوۓ- آپ نسلاّ کرد تھے- وہ مصر اور شام کے پہلے سلطان تھے اور انھوں نے ایوبی سلطنت کی بنیاد رکھی-

 

 صلاح الدین نے لیونٹ میں صلیبی ریاستوں کے خلاف مسلم فوجی مہم کی قیادت کی۔ ان کی سلطنت مصر ، شام ، جازیرہ (بالائی میسوپوٹیمیا) ، حجاز (مغربی عرب) ، یمن ، مغربی شمالی افریقہ کے کچھ حصوں اور نوبیا تک پھیلا ہوئ تھا-صلاح الدین کے حکم کے تحت ، ایوبی فوج نے 1187 میں حٹین کی فیصلہ کن جنگ میں صلیبیوں کو شکست دی ، اور اس کے بعد فلسطین بشمول یروشلم شہر کا کنٹرول صلیبیوں سے چھین لیا ، جنہوں نے 88 سال قبل یہ علاقہ فتح کیا تھا۔ اگرچہ یروشلم کی صلیبی سلطنت 13 ویں صدی کے آخر تک موجود رہی ، لیکن ہٹن میں اس کی شکست نے اس خطے کی مسلم طاقتوں کے ساتھ تنازعہ کھڑا کیا- صلاح الدین نے اپنی ذاتی دولت کا زیادہ حصہ اپنی رعایا کو دے دیا۔

 آپ نہایت ذہین، نڈر اور متقی انسان تھے- آپ ؒ علمِ اسلام کے نامور مجاہد اور عظیم سپی سالار تھے- آپ ؒ پہلے مسلمان حکمران تھے جنھوں نے یورپ کے عیسائیوں کو شکست دے کر بیت المقدس فتح کیا، اس طرح نوے سال کے بعد بیت المقدس پر دوبارہ مسلمانوں کا قبضہ ہو گیا-

صلاح الدین ایوبی سلطان ببنے کے بعد بھی فقیرانہ زندگی گزارتے تھے- آپ ھمت، شناعت کا پیکر تھے- آپ ایک وقت میں مصر، یمن، بحرین، شام، افریقہ کے کئ حصوں کے حکمران تھے- آپ تخت سے زیادہ گھوڑے پر بیٹھنا پسند کرتے تھے- آپ نے حکمران ھوتے ھوۓ بھی ایک خیمے میں رہنے کو ترجیح دی-  درباریوں س زیادہ مجاہدین کی محفل پسند تھے- آپ یہک جان باز سپاہی، جرنیل اور جا فشاں فرماں روا تھے-

قاضی ابن شداد جو صلاح الدین ایوبی کے دار کے نامور مورخ تھے، نے صلاح الدین ایوبی کے بارے میں لکھا کہ:

' صلاح الدین ایوبی برے قوی دل، بارعب، بہادر، شجاع اور بہت زیادہ ثابت قدم تھے- مہم جوئ اور کوئ مصیبت انھیں ڈرا نہیں سکتی تھی- عیسایئوں کے ساتھ سخت مقابلوں کی پرواہ نہیں کرتے تھے- کم فاج کے ساتھ بڑی فوج کا مقبلہ کرتے اور ڈت جاتے تھے- دشمن کی زیادہ تعداد ان کا حوصلہ بڑھاتی اور ولولہ پیدا کرتی تھی"-

 صلاح الدین ایوبی کی خوبیاں

فیاض، احسان کرنے والے، معاف کرنے والے

آپ نے اپنی سلطنت میں غریبوں اور مسکینوں کے لۓ کئ لنگر خانے، مدارس اور شفا خانے قائم کۓ- جوں جوں ان کی سلطنت ترقی کرتی گئ وعسے ہی ان کی فیاضی بڑھتی گئ- ان کی وفات پر ان کے خزانے میں صرف سنتالیس درہم تھے- کوئ باغ، مکان، حویلی یا زمین ان کی ملکیت نہ تھا- حکمران ہو تے ہوۓ بھی ساری زندگی زکوۃ کے لے صاحب نصاب نہ بنے-

بیت المقدس کی فتح کے وقت دو لاکھ بیس ہزار دینار جمع ہوۓ تھے- جو عیسایئوں نے جزیے کے طور پر دیے لیکن جب صلاح الدین ایوبی وھاں سے رخست ہوۓ تو ان کے پاس ایک دینار بھی نہ تھا-

ان کے دار کی کے سرائیں، شفا خانے، خانقاہیں اور مساجد آج بھی مصر اور شام میں موجود ہیں-

- اس طرح یتیموں، بیواؤں اور بے سہاروں کا خیال رکھتے تھے-

صلاح الدین ایوبی علماہ کی بہت قدر کرتے تھے- انھوں نے علما، فضلا، شعرا اور ادیبوں کی تنخواہ مقرر کر رکھی تھی- وہ خود بھی شعر کہتے اور اچھے اشعار پسند کرتے تھے- اپنے چھوٹے بھائ کی وفات پر اپن غم کا اضہار اشعار کے ذریعے کیا- ان کی سلطنت میں کئ کتب خانے قائم تھے-

صلاح الدین ایوبی بہت رقیق القلب، نرم مزاج اور پرہیز گار تھے-

قرآن سنتے ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتے تھے- آپ نے پچپن سال کی عمر میں دمشق میں 1193 میں وفات پائ- وہ اموی مسجد سے متصل مزار میں دفن ہیں۔ صلاح الدین ایوبی مسلم ، عرب ، ترکی اور کرد تاریخ میں ایک نمایاں، قابلِ فخر شخصیت ہیں ، اور انھیں تاریخ کا سب سے مشہور کرد قرار دیا جاتا ہے۔

 

 

خالی جگہ پر کریں-

 1      صلاح الدین ایوبی کا اصل نام ـــــــــــــــــــــــــــ تھا-  

  2      صلاح الدین ایوبی ـــــــــــــــــــــــــ میں پیدا ہوۓ  - 

  3      صلاح الدین ایوبی کے والد کا نام ـــــــــــــــــــــ تھا-  

   4      صلاح الدین ایوبی کے دار کا نامور مورخ ـــــــــــــــــــ تھا-

  5        صلاح الدین ایوبی کا سب سے بڑا کارنامہ ــــــــــــــــــــ کی فتح ہے-

Advertisement

Like Us & Follow Us