میرا بھاٸ
کرے لڑاٸ
اردو نظم
بچوں کے لۓ
صاٸمہ ندیم
میرا بھاٸ
کرے لڑاٸ
میری بہن
کر دے بےچین
چھیڑیں میری چیزیں
زور سے ماریں چیخیں
کردیں میرے ناک میں دم
ادھر اُودھم، ادھر اُودھم
میری چاکلیٹ سے بھر لیں پیٹ
میری بریانی میں رہ جاۓ
بوٹی ایک
میری لگاٸیں شکایتیں
امی ابو کے وہ چمچے
کبھی میں جو روٹھ جاٶں
وہ مجھ کو مناٸیں
مجھے جو چوٹ لگے
اپنے ہاتھوں سے سہلاٸیں
میں غصہ کروں، کبھی کروں پیار
نہیں کوٸ بہن بھاٸ جیسا یار