UFO landed on my roof with an alien
Urdu story for kids
UFO means unidentified flying object)
UFO is called اڑن طشتری in Urdu
Alien Urdu meaning is
خلاٸ مخلوق
planet Urdu meaning is سیارہ
اردو کہانی۔
اُڑن طشتری میری چھت پر اُتری
UFO landed on my roof and an alien came out...
Urdu story for kids.
ایک شام میں اپنی چھت پر کھڑا آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا کہ اچانک میں نے دیکھا کہ ایک اڑن طشتری تیزی سے اڑتی ہوٸ میری طرف آرہی تھی۔۔۔۔
جماعت ششم کے طلبا کو اس آغاز کے ساتھ کہانی مکمل کرنے کو دی گٸ تو طلبا نے بہت ہی مزیدار کہانیاں لکھیں۔ جہا ں بہت سے طلبا نے کہانی کے آخر میں اسے اپنا خواب قرار دیا تو کچھ طلبا نے کہانی میں تجسس، مزاح اور ایکشن ڈال کر بہت ہی مزیدار کہانیاں لکھ ڈالیں۔
چلیں آپ کو اسی آغاز کے ساتھ کچھ مزیدار کہانیاں سناتے ہیں۔
کہانی ١
۔۔۔۔۔ پھر
دیکھتے ہی دیکھتے وہ اُڑن طشتری میری پتنگ کی ڈور میں پھنس گٸ اور میری پتنگ کٹ گٸ۔ اپنی پتنگ بچانے کے چکر میں میں نے ڈور کو زور سے کھینچا تو اُڑن طشتری میری چھت پر آگری۔ اس میں ایک عجیب سی مخلوق بیٹھی تھی۔ میں نے اسے غصے سے باہر نکالا اور ایک تھپڑ لگایا کہ تم نے میری پتنگ کیوں کاٹی۔ اس خلاٸ مخلوق نے جواب میں مجھے اپنے ہاتھ سے بجلی کا ایسا جھٹکا دیا کہ میرے چودہ طبق روشن ہو گۓ۔ وہ مخلوق بولی کہ تمہیں نہیں پتہ کہ آبادی میں پتنگ اڑانے سے کتنے لوگ زخمی ہوتے اور حتیٰ کہ مر بھی جاتے ہیں۔اور ہمیں لگتا کہ ہوا میں ہماری اڑن طشتریاں گھوم رہی ہیں۔ میں اپنے سیارے سے دنیا کو تم جیسے بچوں سے بچانے آیا ہوں۔ میں شرمندہ ہوا۔ پھر وہ خلاٸ مخلوق اپنی اُڑن طشتری میں بیٹھی اور واپس چلی گٸ
کہانی ٢
۔۔۔۔ پھر
میں بہت ڈر گیا۔ اُڑن طشتری تیزی سے نیچے آرہی تھی اور پھر وہ میرے گھر کے پیچھے والے گاجر کے کھیت میں گر گٸ۔ میں تیزی سے نیچے گیا تو میں نے دیکھا کہ اڑن طشتری سے عجیب سی خلاٸ مخلوق نکل رہی تھی اور ساری گاجریں توڑ رہی تھی۔ میں بھاگ کر اپنے کزن کو بلا کر لایا۔ ہم ڈنڈا لے کر خلاٸ مخلوق کی طرف بڑھے لیکن خلاٸ مخلوق کا سردار ہماری طرف آیا اور ہم سے درخواست کی کہ ہم اسے کچھ گاجریں دے دیں کیونکہ ان کی اڑن طشتری گاجر کے جوس سے چلتی ہے۔ وہ زمین پر گم ہو گۓ ہیں اور واپس جانا چاہتے ہیں۔ ہم بہت حیران ہوۓ لیکن ان کو گاجریں توڑنے کی اجازت دے دی۔ اس کے
بدلے میں خلاٸ مخلوق نے ہمیں اپنی کچھ طاقتیں بھی دیں ۔ انھوں نے ہمارا شکریہ ادا کیا اور واپس چلے گۓ۔
کہانی ٣
۔۔۔۔ پھر
وہ اڑن طشتری میرے گھر سے کچھ فاصلے پر اُتر گٸ۔ اس میں سے عجیب خلاٸ مخلوق نکلی اور ہر طرف پھیل گٸ۔ ان کے ہاتھ میں لیزر والی گنز تھیں۔ وہ زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ ہر طرف خوف پھیل گیا۔ زمین کے لوگ ڈر کر ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔ میں نے ڈر کر پولیس کو بلا لیا۔ جب میں پولیس کے ساتھ وہاں پہنچا تو معلوم ہوا کہ وہاں تو ایک فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی۔ میں نے ان سے شوٹنگ دیکھنے کی اجازت مانگی۔ انھوں نے تو مجھے فلم میں ہیرو کا کردار ہی دے دیا۔ بس پھر میں نے پوری دنیا کو اس خلاٸ مخلوق سے بچا لیا۔
کہانی٤:
وہاں سے خلاٸ مخلوق نکلی اور بتایا کہ اس کی اڑن طشتری خراب ہو گٸ ہے۔ مجھ سے مدد مانگی۔ میں نے اپنی بہن کو بتایا جو انجینٸر ے۔ میری بہن نے اس کی اڑن طشتری کو ٹھیک کر دیا۔ پھر اس اڑن طشتری نے ہمارا شکریہ ادا کیا اور ہمیں اپنے سیارے کی سیر کروانے لے گیا۔ میں نے اور میری بہن نے بہت مزہ کہا۔ ہم جب بہت دن بعد زمین پر آۓ تو معلو م ہوا کہ زمین پر وہی وقت تھا جب ہم گۓ تھے۔ ہم بہت حیران ہوۓ۔
اب آپ بھی اور مزیدا ر کہانیاں لکھیں۔ اور ہمیں بھیجیں۔ اور کہانیوں کے لۓ ہمارا فیس بک پیج فولو کریں۔