Advertisement

Saturday, 21 January 2023

سورج بادشاہ اور چالاک بادل۔ اردو کہانی بچوں کے لۓ

 سورج بادشاہ اور چالاک بادل


اُردو کہانی بچوں کے لۓ

سورج بادشاہ اور چالاک بادل۔اردو کہانی


سورج اور چالاک بادل۔ اردو کہانی بچوں کے لۓ


ایک دفعہ سورج بادشاہ چمک چمک کر تھک گیا تھا اور اب وہ کچھ دن کے لۓ چھٹی پر جانا چاہتا تھا۔  چالاک بادل نے سورج کو تسلی دی اور اسے کچھ دن آرام کرنے کے لۓ کہا۔ سورج بادشاہ نےکچھ دن کے لۓ آسمان کا انتظام   چالاک بادل کو دے دیا اور خود چادر اوڑھ کر سو گیا۔ 

چالاک بادل نے سوچا کہ سب لوگ سورج کیوں بڑا اہم سمجھتے ہیں حالانکہ ہر کوٸ بادل کا انتظار کرتا ہے اور بارش ہو جانے پر خوش ہو جاتا ہے۔ بارش ہو نے سے دریاٶں میں پانی آتا ہے۔ دنیا کے لوگ اس پانی کو پیتے ہیں اور پودوں کو بھی دیتے ہیں۔ اس لۓ دنیا کی زندگی بادلوں کی وجہ سے ہے نہ کے سورج کی وجہ سے۔ اس لۓ اسے سورج کی جگہ نیا بادشاہ ہونا چاہیے۔ اس بادل نے آسمان پر موجود سارے بادل کے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے ایک فوج بنالی اور سورج کی روشنی کا راستہ بند کردیا۔ کچھ دیر میں بہت تیز بارش ہونے لگی۔ شروع میں تو لوگ بہت خوش ہوۓ لیکن آہستہ آہستہ سڑکیں اور ندی نالے پانی سے بھرنے لگے۔ لوگ پریشان ہو گۓ اور سورج نکلنے کی  دعاٸیں مانگنے لگے۔ کافی بادل برس گۓ تو آسمان صاف ہونے لگا۔ چالاک بادل بھی ایک دریا میں گر گیا اور سوچنے لگا کہ چند ہی دن میں وہ دوبارہ بادل بن کر آسمان پر چلا جاۓ گا اور بادشاہ بن جاۓ  لیکن اسے سورج بادشاہ کو آنے سے بھی روکنا تھا۔

 تب ہی اس بے چالاک بادل نے  ہواکو قید کرلیا اور اس سے کہا کہ وہ ٹھنڈی ہو کر دھند بن جاۓ تاکہ سورج کی روشنی رکی رہے

اور وہ کبھی جاگ نہ سکے۔                                                                                             کچھ دن میں ہر طرف دھند چھا گٸ۔ زمین کے لوگ بہت پریشان تھے لیکن مغرور بادل بہت خوش تھا کہ چند دن میں وہ دنیا کے آسمان کا بادشاہ بن جاۓ گا لیکن اب اسے معلوم ہوا کہ اسے پھر سے بادل بننے اور بارش برسانے کے لۓ سورج کی گرمی اور روشنی کی ضرورت ہے ورنہ وہ یونہی کسی سمندر میں ڈوب جاۓ گا۔ اب اس چالاک بادل کو عقل آرہی تھی کہ یہ سورج کی گرمی ہی ہے جو پانی کے بخارات بناتی ہے اور وہ بخارات آسمان پرجاکربادل بن جاتے ہیں۔

شدید دھند اور سردی کی وجہ سے لوگ بیمار ہونے لگے تھے۔ پودے بھی مرجھا رہے تھے۔ اب چالاک بادل کو سمجھ آگٸ تھی کہ لوگ سورج بادشاہ کو اتنا پسند کیوں کرتے ہیں۔ اتنی دیر میں سورج بادشاہ بھی چھٹی سے واپس آگیا۔ چالاک بادل بھی سورج کو دیکھ کر خوش ہوگیا کہ اب وہ پھر سے بادل بن جاۓ گا۔ بارش ہوگی اور آسمان پر سات رنگوں والی قوس قزح بنے گی۔ چالاک بادل جان گیا تھا کہ دنیا کا نظام مل جل کر چلتا ہے۔  اب وہ بھی سورج بادشاہ کو پسند کرتا تھا۔


جماعت اول 

آمنہ ندیم



اردو کہانی

Advertisement

Like Us & Follow Us