Advertisement

Friday, 6 January 2023

میرا پسندیدہ مشغلہ۔ تین مضامین۔ تصویریں بنانا۔ باغبانی۔ زبان سیکھنا

 میرا پسندیدہ مشغلہ

مضمون ١

تصویریں بنانا

میرا پسندیدہ مشغلہ۔ اردو مضمون


ہر شخص اپنے فارغ وقت میں اپنی دلچسچی کے مطابق جو کام باقا عد گی سے کرتا ہے اسے مشغلہ کہتے ہیں۔جیسا کہ کچھ لوگ باغبانی کرتے یعنی اپنی کیاری میں پودے لگاتے اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ معلوماتی کتابیں پڑھتے اور  کچھ لوگ مختلف ملکوں کے نوٹ اور سکے جمع کرتے ہیں۔ اسی طرح میرا پسندیدہ مشغلہ ”تصویریں بنانا“ ہے۔

میں زیادہ تر پینسل کی مدد سے اسکیچز بناتا ہوں۔ مجھے گاڑیوں کی، جہازوں کی اور مشہور کارٹون کرداروں کی ڈراٸنگ بنانا بھی بہت پسند ہے۔

اس کے علاوہ میں خوبصورت قدرتی مناظر کی ڈراٸنگ بھی کرتا ہوں۔ میں اپنی تصویروں میں خوبصورت رنگ بھرتا ہوں۔  میرے پاس ایک ڈراٸنگ کاپی ہے جس پر میں نے بہت سی تصویریں بناٸ ہوٸ ہیں۔ سب لوگ میری بناٸ ہوٸ تصویروں کی بہت تعریف کرتے ہیں۔ میں اسکول میں منعقد ہونے والے ڈراٸنگ کے مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں بڑا ہوکر ایک آرٹسٹ بنوں گا۔ میرے گھر والے، استاد اور میرے دوست میری بناٸ تصویریں دیکھ کر مجھے خوب داد دیتے ہیں جس سے مجھے بہت خوشی ملتی ہے۔ اپنے مشغلے کی وجہ سے میں اپنے فارغ وقت میں بور نہیں ہوتا اور موباٸل دیکھ کر اپنا وقت اور تواناٸ ضاٸع نہیں کرتا۔ میرے خیال میں سب بچوں کو ضرور کوٸ مشغلہ اپنانا چاہیٸے۔ 


مضمون ٢

“نٸ زبانیں سیکھنا”

میرا ہسندیدہ مشغلہ ۔اردو مضمون


سب لوگ فارغ وقت میں جو کام کرتے ہیں اسے مشغلہ کہتے ہیں۔ میرا پسندیدہ “مشغلہ ”نٸ زبانیں سیکھنا ہے۔ میں اپنے فارغ وقت میں گوگل کی مدد سے مختلف زبانیں سیکھتا ہوں۔ جیسے ”آپ کا کیا حال ہے“ کو ترکش، چاٸنیز، جرمن میں کیا کہتے ہیں۔ میں گوگل پر تلاش کرتا ہوں اور اسے اپنی ڈاٸری پر لکھ لیتا ہوں۔ اس طرح میں اور بھی کٸ چھوٹے چھوٹے جملے سیکھ چکا ہوں۔ میں بڑا ہو کر بہت سی زبانوں پر عبور حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرا مشغلہ مجھے مستقبل میں بہت فاٸدہ دے ، مختلف ملکوں کے کلچر کے بارے میں بہت کچھ جان پاٶں گا۔ میں جب بھی کوٸ نیا جملہ سیکھتا اور یاد کرتا ہوں تو اپنے گھر والوں کو بتاتا ہوں ۔ وہ بھی میرے مشغلے سے بہت خوش ہوتے ہیں کہ میں موباٸل اور انٹر نیٹ کو صرف گیم کھیلنے کے علاوہ کچھ سیکھنے کے لۓ بھی استعمال کررہا ہوں۔ 

میرے خیال میں سب کو کوٸ نہ کوٸ مشغلہ ضرور اپنانا چاہیۓ۔


میرا پسندیدہ مشغلہ

مضمون ٣

باغبانی

میرا پسندیدہ مشغلہ۔ باغبانی


میرا پسندیدہ مشغلہ باغبانی یعنی گھر کی کیاری میں پودے لگانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ 

میں جب بھی فارغ ہوتا ہوں تو اپنے صحن کی کیاری کی صفاٸ کرتا ہوں۔ اس میں موجود جڑی بوٹیاں صاف کرتا ہوں۔ کیاری کو اور صحن میں رکھے گملوں کو پانی دیتا ہوں۔ چھٹی کےروز اپنے ابو کے ساتھ نرسری جاتا ہوں اور نۓ بیج لے کرآتا ہوں۔ پھر میں گوڈی کرکے بیج ڈالتا ہوں۔ کچھ دن میں خوبصورت پھول کھل آتے ہیں اور میری محنت موصول ہو جاتی ہے۔ اس سال تو میں نے کیاری اور گملوں میں ٹماٹر، ہری مرچ اور پالک لگا کر اپنے گھر والوں کو حیران اور خوش کردیا۔ اب میرے گھر والے میرے اگاۓ دھنیا اور پودینہ کی تازہ چٹنی ہی کھاتے ہیں۔  میرے خیال میں باغبانی کرنے سے آپ قدرت کے قریب رہتے ہیں۔ آج کل کی موباٸل میں مصروف اور تیز دنیا میں اس مشغلے کی بہت ضرورت ہے۔ باغبانی  سے آپ کی صحت اور سوچ پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میرے پاس ایک بڑا سا باغ ہو جس میں ہر رنگ کے پھول ہوں۔ تازہ سبزیاں ہوں اور مزیدار پھلوں کے درخت ہوں اور وہ سب میں نے انے فارغ وقت میں لگاۓ ہوں۔میں جلد اپنا خواب پورا کروں گا۔

آپ بھی باغبانی کے مشغلے کو اپنا لیں۔ یہ مشغلہ ایک گملے سے بھی شروع کیا جا سکتا ہے 


Advertisement

Like Us & Follow Us