Advertisement

Sunday, 30 April 2023

ارردو پہلیاں ۔ پارٹ ٢۔ بوجھو تو جانیں

 

ارردو پہلیاں ۔ پارٹ ٢۔ بوجھو تو جانیں

urdu pehalian



پہیلی ١

چلے وہ تھکیں ہم

پھر بھی دیکھیں اس کو ہر دم

urdu pehlian


گھڑی


ایک قلعے کے سپاہی چار

چلا کر قلعہ لے جاٸیں بازار


گاڑی



دیکھو اسے تو جی گھبراۓ

پھر بھی سب کی دوست کہلاۓ

urdu pehlian


کتاب


ایک بادشاہ کی ایک ٹانگ

لے کر گھومے میٹھا جام

urdu pehali


آم


پہلی 5


 چھوٹا سا کنواں دیکھا

 بھر بھر پانی لاتے  دیکھا

urdu pehali


بالٹی


ٹیڑ ھی ٹیڑھی گلیوں میں جناب

آگیا رس بھرا سیلاب 

urdu pehali


جلیبی


اک چھوٹا سا شیطان

ناک پہ بیٹھے پکڑے کان



urdu pehlian


عینک


8


بوجھو تو اک کتاب

رکھے اک چہرہ وہ جناب


فیس بک



پہیلی 9

وہ کونسی چیز ہے جو

 اپنی جگہ پر کھڑی رہتی ہے

پھر بھی اک شہر سےدوسرے شہر پہنچ جاتی ہے


سڑک


پہیلی 10


بوجھو ایسی جگہ

جہاں سڑک ہے گاڑی نہیں

جنگل ہے درخت نہیں

شہر ہے گھر نہیں


نقشہ


پہیلی 11


بوجھو بادشاہوں کا چہکتا سفید مہمان

پہنچاتا تھا پیغام صبح شام


کبوتر


12.

ایک پلیٹ میں بارہ انڈے اور تین چمچ رکھے

نہ کھاۓ نہ اسے کوٸ چکھے


کلاک


13.

بوجھو

اک چیز ایسی جس کی چار ٹانگیں اور اک کمر

بٹھاۓ سب کو پر نہ کرے سفر


کرسی


14.

بوجھو

کونسا بینڈ میوزک نہیں بجاتا

ربڑ بینڈ


15.


بتاٶ وہ چیز 

 دانت جس کے بہت سارے

کاٹے بنا سب کو سنوارے 


کنگھی


16.


اک چیز کی چار انگلیاں اور اک انگوٹھا لیکن وہ ہاتھ نہیں ہے


دستانہ


17.


وہ کونسی چیز ہے جو بچہ نہیں پر سب اسے گود میں رکھتے ہیں۔


لیپ ٹاپ


18.


بوجھو 

ایک پلیٹ کے تین پر

 سر کے اوپر ان کا گھر


پنکھا


18.


گرم گرم کھاٸیں اسے

گول گول پکا ٸیں اسے


روٹی


19.


بوجھو تو

 رنگوں کی مالا نہاۓ

آسمان کو پھر سجاۓ


قوس قزح/دھنک


20.

وہ کونسی چیز ہے جو اوپر جاتی ہے نیچے جاتی ہے لیکن اپنی جگہ پر رہتی ہے

سیڑھیاں


21.

میں ہوں کون

پہاڑ سے سمندر تک میرا گزریلے چلوں بغیر ہم سفر


دریا


22.

باپ بڑا نہ بھیا

بس میرے لۓ چلے دنیا کا پہیہ


پیسے


23.

ایک ایسا درخت جس میں تنا نہیں ہوتا


کیلا

24

بوجھو ایک جانور ایسا

رکھے کمر پر کچھ جگ جیسا


اونٹ


25.

بوجھو اک جانور کا راز

پتھر اٹھاۓ کون چلے اور دکھاۓ انداز


کچھوا


26.


ہر کمرے میں اک دکان

سنبھال کر رکھے سب کا سامان


الماری


27.


کٹورے پر کٹورہ

بیٹا باپ سے بھی گورا


ناریل


28.


چہرے پر چہرہ

اوپر سے رنگ سنہرا


29.


اک باغ کے دو مالی

مل کریں اس کی رکھوالی


ماں باپ


30.


اک شہزادی کالی سیاہ

   روز گراۓ اندھیرا پردہ


رات


اک سفید ٹرے میں جھومے

کالی گیند گھومے


آ نکھ


وہ کونسی چیز ہے جو میرے پاس ہے تو میری ہے کسی کو دوں تو سب کی ہے۔

راز


وہ کونسی چیز ہے جو نہا ۓ تو چھوٹی ہو جاتی ہے

صابن


وہ کونسی چیز ہے جس کی 22 آنکھیں اور 6 چہرے ہیں


لوڈو کا چھکا


وہ کونسی جگہ ہے جہاں بہت مشقت ہے لیکن پھر بھی بچوں کو زبردستی بھیجا جاتا ہے


سکول




Advertisement

Like Us & Follow Us