Advertisement

Sunday, 30 April 2023

اردو پہلیاں۔ udu riddles with answers بوجھو تو جانیں

Urdu riddles with answers. Here are new and interesting Urdu riddles and Urdu pehlian with answers.

Read and share urdu riddles and urdu pehlian with friends.

yes, dont forget to ask our Urdu riddles from your friends.


اردو پہیلیاں کیا ہوتی ہیں اور ان کی مثالیں


پہیلی کیا ہوتی ہے؟


پہیلی جان بوجھ کر بنایا جانے والا ایک معمہ یا الجھا دینے والا سوال ہوتا ہے جس کا جواب جاننے کے لۓ ذہن کا دروازہ مختلف زاویوں پر کھولنا پڑتا ہے۔

پہیلی پوچھ کر سامنے والی سمجھ اور ذہانت کا امتحان لیا جاتا ہے۔

 پہیلی سننے والے کو پیچیدہ اور مشکل تصورات سے گزار کر جواب تک لے جاتی ہے ۔ پہیلی صحیح بوجھنے کی خوشی اور احساس انسان کو معمات اور پیچیدہ سوال حل کرنے کی ہمت دیتا ہے۔ ایک پہیلی کے کٸ قریبی صحیح جواب جواب دینے والے کے علم، جانچ او ر سمجھ کو وا ضح کرتی ہے۔پہیلی مزاح کے قریب کی ایک صنف بھی ہے جو لطیف طریقے سے عقل کو آزماتی ہے۔


بوجھو تو جانیں کہ آپ کتنے پانی میں ہیں۔

 

 پہلیاں

١۔

رو رو کر چھوٹی ہو جاۓ

 سب کو اپنا پروانہ بناۓ




پہلیاں اردو

موم بتی


2.

میں سب کے سامنے کھڑا

پر کوٸ بھی مجھے بوجھ نہ سکا

پہلیاں اردو


مستقبل


3.

میں پیار سے بنا

سب کے پاس کھڑا

لپیٹ کر سب کو

کھلے آسمان سے لڑا




گھر 

۔

4.

مجھے کوٸ نہ چھوۓ نہ دیکھے

پھر بھی کھاۓ یا توڑے

پہلیاں اردو

قسم


5پہیلی.

کالی پرات میں سفید دال

الٹی ٹوکری سر پر ڈال

urdu pehlian


آسمان


 6پہیلی.

ڈبے میں جادو

جادو میں سایہ

کھڑکی میں چھوٹی

سب کچھ سمایا

Urdu pehlian


موباٸل فون


 7پہیلی.



ایک صندوق ہے اندھیرا

 چھوٹی چنگاریوں کو ہے گھیرا



ماچس


 8 پہیلی.

ہمارے بغیر سفر نہ کوٸ کر پاۓ

پھر بھی کوٸ سر پر نہ بٹھاۓ

Urdu pehlian


جوتے


   9 پہیلی.

شکل بناۓ ہوا میں بکھر تا جاۓ

پکڑو تو ہاتھ سے نکل جاۓ

Urdu pehlian



دھواں


 10 پہیلی.

میں روز سب سے ملنے آٶں

پر جاگنےسے پہلے لوٹ جاٶں






خواب



  11 پہیلی.

ہر بیج کو پھول بناۓ

سختی سے نرمی سکھاۓ

پر دیکھنے کے اس کے

جانے کیوں جی گھبراۓ



 استاد


12 پہیلی.


بس ٹھنڈ اسکو بھاۓ

گرمی سے یہ گھبراۓ

جلدی کرلو ورنہ

اک دھنک پگھلتی جاۓ



آٸس کریم


 13 پہیلی.

الٹی گنتی سیدھی پڑھتی جاۓ 

تمہارے ساتھ روز یہ سفر کرتی جاۓ

urdu pehlian



عمر


 14 پہیلی.

ایک تسبیح کے دو امام

تھامے ہاتھ چلاٸیں صبح و شام



ماں باپ


15 پہیلی.

پھیلا کر کالا جال

ڈالا ایسا دھمال

سن کر اس کا گانا

کوٸ خوش تو کوٸ بے حال



بارش


16 پہیلی.

ہر پتہ مجھے پتہ

پوچھ لو جو نہیں پتہ

 مانو نہ مانو میری بات

دنیا ہے اب میری محتاج

urdu pehlian



گوگل


Urdu riddles collection for kids 

urdu riddles for young

A collection of Urdu riddles and Urdu pehlian 

Advertisement

Like Us & Follow Us