Advertisement

Wednesday, 12 June 2024

سکول گپیاں ۔ خاموش لڑکی ۔ Urdu story for kids

 سکول گپیاں 6


سکول گپیاں مشہور مصنفہ صاٸمہ ندیم کی ایک اور مزیدار اردو کہانیوں کی سیریز ہے۔ جہاں کو سکول کی زندگی سے ملیں گی مزیدار گپوں سے

سکول گپیاں۔ مزیدار کہانیاں

بھری کہانیاں۔

سکول گپیاں۔ خاموش لڑکی


”ماشاءاللہ حریم بہت ذہین اور فرمانبردار بچی ہے۔ہمیشہ کی طرح اسکا نتیجہ بہت

 اچھا آیا ہے“۔ مس عاٸشہ نے رپورٹ کارڈ حریم کی امی کی طرف بڑھایا۔

” یہ سب آپ کی محنت ہے مس صاحبہ۔ بہت شکریہ۔ لیکن اج میں کوئی اور بات کرنا چاہتی ہوں ۔ اصل میں

حریم بہت خاموش مزاج ہے۔جب خاندان میں جاتی ہے تو اپنی کزنوں کے ساتھ گھلتی ملتی نہیں ہے۔“

”خاموش مزاج ہونا تو اچھی بات ہے حریم کی شخصیت بہت سلجھی ہوئی ہے۔ سکول کی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اب دیکھیں میری بیٹی بھی اسی عمر کی ہے۔ وہ بھی خاموش مزاج ہے۔ لوگوں سے ایک فاصلہ رکھتی ہے۔ مجھے تو اس کی شخصیت پسند ہے۔“مس عاٸشہ نے مسکراتے ہوۓ کہا۔


۔”نہیں مس اپ تو جانتی ہیں اج کل کی لڑکیاں کتنی تیز ہیں۔ہر چیز میں آگے ہیں۔ اور ہر مسٸلے کو خود ہی حل کر لیتی ہیں۔ اب حرہم آٹھویں جماعت میں اگئی ہے۔بڑی ہو رہی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ اپ اس میں تھوڑا اعتماد پیدا کریں۔ وہ بھی باقی لڑکیوں کی طرح تیز ہو جاۓ“۔


”میں ضرور کوشش کروں گی۔ لیکن ہر بچے کا اپنا مزاج ہوتا ہے ۔ وہ اپنے مزاج کے حساب سے ہی چیزوں کو سمجھتا اور آگے بڑھتا ہے۔  ہمیں صرف جہاں ضرورت ہو اس کی رہنماٸ کرنی چاہیے“۔ 

”مس اصل میں۔۔۔ میں بہت خاموش مزاج تھی۔“ حریم کی والدہ پریشانی سےسوچتے ہوۓ بولیں۔” اسی وجہ سےمیں نےاپنی سسرال میں بہت مشکل دیکھی۔ میں اپنی بات نہیں کر پاتی تھی اور پھر بہت مسئلے پیدا ہوئے۔ میں نہیں چاہتی کہ میری بیٹی کے ساتھ بھی ایسا ہو۔“

مس عائشہ نے  یہ بات سنتے ہی قہقہ لگایا۔ 


 ”اور میں بہت باتونی تھی۔اور آج بھی ہوں۔اس کا اندازہ تو آپ کو اب تک ہو ہی گیا ہوگا۔ حریم کو کافی عرصے سے پڑھا  جورہی ہوں۔

اورمجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنے اس مزاج کی وجہ سے سسرال میں بہت مشکل اٹھائی۔

باتونی لوگ تو وہ باتیں بھی کہہ دیتے ہیں جو آپ کو نہیں کرنی چاہیے اور پھر پھنس جاتے ہیں۔ آپ کو خاموش رہنے کی وجہ سے مسئلے ہوئے۔اور مجھے بولنے کی وجہ سے ۔۔اسی لۓ  شایداب میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی خاموش مزاج بنے“۔

دونوں خواتین کچھ دیر خاموش رہیں۔ اور پھر ہنسنے لگیں۔

حریم کی امی مسکراتے ہوئے بولیں۔


”تو اس کا مطلب ہے مزاج جیسا بھی ہو سسرال کے کانٹے سبھی کو چننے پڑتے ہیں“۔


”ایسا ہی ہے“۔ مس عائشہ ہنستے ہوئے بولیں۔ 

”تو اسلۓ ہمیں بچیوں کے مزاج کو بدلنے کی بجائےانہیں ان کے مزاج کے مطابق آگے بڑھنا سکھانا چاہیے۔ انہیں اعتماد دینا اور ان پر اعتماد کرنا چاہیے“۔

to read more fun school gapian

press

#schoolgapian 


#FusionStories #urdupoetry

https://www.facebook.com/share/p/r8vKhZuv9hxr4TV2/?mibextid=oFDknk

Saima Nadeem is an emerging poet and a writer of new generation. You can read Saima Nadeem poetry on Urdu point.

To read Saima Nadeem funny  Urdu stories, visit  Fusionstories.

Read Saima Nadeem Funny Urdu Stories Series #schoolgapian. سکول گپیاں۔ ایک استاد کی زبانی


لاہور اور مصنوعی بارش


ون ڈالر شاپ


نقل چور


مس ماہا کا آٸ فون


ابو کا واٹس ایپ نمبر


 خاموش لڑکی 


"Khamosh Larki" from series #schoolgapian is famous Urdu story of Saima Nadeem. Saima Nadeem Urdu stories are very famous. Saima Nadeem writes funny, moral and horror Urdu stories. Children and teenager love to read Saima Nadeem Urdu stories.

Urdu stories by Saima Nadeem are very popular in new generation. As Saima Nadeem Urdu stories for kids are new generation focused and moral based, that why people are loving Saima nadeem funny Urdu stories.  Teenagers love to read Urdu Stories of Saima Nadeem as Saima nadeem uses simple Urdu in a relateable way . You can also read the complete collection of Saima Nadeem Urdu Stories for kids on fusionstories.


Advertisement

Like Us & Follow Us