Advertisement

Tuesday, 4 June 2024

Staffroom poetry in Urdu-سٹاف روم اردو نظم

 Staffroom poetry in Urdu-




staffroom urdu nazm

staffroom urdu nazm


سٹاف روم اردو نظم


کتابوں، کاپیوں اور الماریوں سے گھرا

ایک سٹاف روم استادوں سے بھرا


مستقبل کی نسلوں کو سنوارنے والے

یہیں بستے ہیں بنیادیں بنانے والے


ہو رہی ہوتی ہے ایک طرف تکرار

دوسرے سرےمیں قہقہوں کی بہار


سینیئر استادوں کی سنجیدہ جھاڑ

 سُن جونیر نظر آتے وہیں ہر پل بیزار


نصاب اور نصابی باتیں رہیں پورا سال

بھگتے میٹنگز اور پالیسیوں کا جال


چائے کا گرم کپ اور کام بے حساب

پھر سے لگتا وہ اک فری پیریڈ جناب


کبھی ہو کام زیادہ اور دن بھاری

پھرمناتے اچانک چھٹی کی خوشی


جذباتی گپ شپ میں بوجھ اتارتے

اک دوسرا گھر سمجھ وقت گزارتے


یہیں بناتے بناتے طلبہ کے نتیجے 

کئی موسم کئی سال استاد پر بیتے


کتابوں، کاپیوں اور الماریوں سے گھرا

ایک سٹاف روم استادوں سے بھرا


مستقبل کی نسلوں کو سنوارنے والے

یہیں بستے ہیں بنیادیں بنانے والے

صاٸمہ ندیم



Advertisement