Advertisement

Wednesday, 12 June 2024

سکول گپیاں۔ واٹس ایپ نمبر۔Urdu story for kids مزیدار کہانی

 سکول گپیاں 4

واٹس ایپ نمبر

سکول گپیاں


“مس میرا نیا نمبر واٹس ایپ گروپ میں ڈال دیں“

عائلہ کلاس ٹیچر مسں سائرہ کے پاس ائی جب پیریڈختم ہونے کی بیل ہو گئی تھی ۔

“عائلہ آپ کا پہلے ہی ایک نمبر موجود ہے”

مس وہ گروپ سے نکال دیں وہ میرے ابو کا نمبر ہے۔میرا نیا نمبر ڈال دیں یہ میری آپی کا نمبر ہے”


”اچھا ٹھیک ہے جلدی سے بتائیں اپنا نیا نمبر مجھے اگلی کلاس میں بھی جانا ہے“۔مس سائرہ نے جلدی میں جواب دیا اور عاٸلہ کا نیا نمبر گروپ میں ڈال دیا۔

مس میرے ابو کا نمبر گروپ سے نکال دیں“عا ٸلہ نے پیچھے سے آواز

 دی۔

بیٹا ابھی تو میں اگلی کلاس میں جا رہی ہوں۔میں نکال دوں گی”۔


میں سائرہ تیزی سے اگے بڑھ گئیں۔


اگلے دن جیسے ہی جماعت ختم ہوئی عائلہ مس سائرہ کے پاس آئی۔


”مس میرے ابو کا نمبر گروپ سے نکال دیں”


تبھی آیا باجی ایک رجسٹر لے کر مس ساٸرہ کے پاس

 “   اگئیں۔ ”میرا ایک ہی فری پیریڈ تھا وہ بھی لگ گیا۔ اوپر سے پارٹی کی تیاریوں کی ڈیوٹی بھی ہے۔“

میں سائرہ جھنجھلا کر اپنے آپ سے بولیں


“جی عاٸلہ کیا مسئلہ ہے؟”


“مس میرے ابو کا نمبر گروپ سے نکال دیں”

ان کا نمبر بھی رہنے دیں کیا فرق پڑتا ہے دو نمبر ہوں۔تو”۔

نہیں مس میرے ابو کہہ رہے تھے انہیں بہت میسج اتے ہیں اور وہ تنگ ہوتے ہیں۔


اچھا مجھے وقت ملے گا تو نمبر نکال دوں گی ابھی آپ جا کر بیٹھیں۔

میں سائرہ تیزی سے اگے چلی گئیں

دو دن کے بعد جماعت ختم ہوئی۔


ابرش مس ساٸرہ کے پاس ائی


” اپ نے اس ہفتے کا کام واٹس ایپ گروپ میں نہیں بھجوایا پلیز بھجوا دیں

مس اس دفعہ تصویریں اچھی لیجئے گا”


اچھا ٹھیک ہے کسی بچے کی کاپی پر کام پورا ہے وہ مجھے دے دیں۔“


میں سائرہ جلدی سے بولی


عاٸلہ پھر مس سائرہ کے پاس ائی۔


مس میرے ابو بہت غصے میں تھے ان کا نمبر گروپ سے نکال بھی دیں۔“


اچھا جلدی بتائیں”

کون سا نمبر نکالنا ہے گروپ سے”


میں سائرہ نے تصویریں کھینچنا چھوڑ کر جماعت کا گروپ کھولا۔

عاٸلہ نے ایک نمبر کی طرف اشارہ کیا کہ یہ نکال دیں

میں سائرہ نے وہ نمبر گروپ سے نکال دیا۔


مس سائرہ اکتاٸ ہوٸ سٹاف روم میں پہنچیں۔

مس عالیہ نے پوچھاکہ کیا بات ہے؟

میں سائرہ نے انہیں سارا واقعہ بتایا


”تو تم عاٸلہ سے کہتیں کہ اس کے ابو اتنے تنگ ہیں تو خود گروپ لیو/ایگزٹ کر دیں۔“

😮

یہ بات تو میرے ذہن میں ہی نہیں ائی

مس ساٸرہ سوچتی رہ گٸیں۔

😉😉😄😄

Advertisement

Like Us & Follow Us